جی ایس ٹی بل لوک سبھا میں منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-09

جی ایس ٹی بل لوک سبھا میں منظور

نئی دہلی
یو این آئی
کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار جی ایس ٹی آئینی بل آج پیر کے دن پارلیمنٹ میں منظور ہوگیا جو کہ ٹیکس دہندگان کے لئے ایک تاریخی حیثیت سے رکھتا ہے جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ٹیاکس دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے یہ ایک اہم قدم تصور کیاجائے گا اور علاوہ ازیں رشوت ستانی اور کالے دھن کو کم کرتے ہوئے صارف کو بادشاہ بنادے گا۔ آئینی122ترمیمی بل جسے لوک سبھا نے مئی2015ء میں منظور کیاتھا ، کو ایوان زیریںمیں راجیہ سبھا میں گزشتہ ہفتہ ترمیم کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا۔حکومت نے چھ سرکاری ترمیمات کے بشمول ایک فیصد ٹیاکس اضافہ کے ، جسے ایوان بالا نے منظور کیا۔ چھ گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ایوان زیریں جس میں تمام 443ممبران موجود تھے ۔ نے اس کی تائید میں ووٹ ڈالا جب کہ اے آئی اے ڈی ایم کے ممبران نے اس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ مودی نے بحث میں مداخلت کرتے ہوئے تمام جماعتوں سے بل کی تائید کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستانی جمہوریت کی بالا دستی کا پتہ چلتا ہے جب کہ ایسے اہم بل کو تعداد کے بجائے رائے عامہ کے ذڑیعہ منظور کیا گیا۔ انہوں نے اسے ٹیم انڈیا کا ایک اہم قدم قرار دیا جو معیت میں شفافیت اور ٹیکس نظام میں ایک ملک، ایک ٹیاکس کو پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی پارلیمنٹ میں منظوری کسی ایک پارٹی یا حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ ہر کسی کی کامیابی اور اسے ملک کی جمہوری نظام کی کامیابی تصور کیاجائے گا۔

GST Bill passed unanimously in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں