پی ٹی آئی
قانون کے طلبہ کو دستور ہند کا بہتر مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج قانون کے طلبہ سے کہا کہ وہ حکمرانی اور ریاست کے تمام معاملات میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لئے اپنے آپ کو تبدیل کریں۔ نیشنل لا اسکول آف انڈیا کے چوبیس ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ مین آپ تمام قانون کے طلبہ سے کہوں گا کہ وہ اپ نے دستور کی بہتر طریقہ سے مطالعہ کریں اور ، ہمارے سیاسی نظام کو بہتر طریقہ سے سمجھیں اور دستور اور قانون کی لاگو کرنے اس کے اداروں کا بہتر طریقہ سے معلومات حاصل کریں ۔ اپنی پسند کا تجزیہ کریں کہ آیا آج کے دور میں اس سے ملک کی تعمیر میں مددمل سکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی پسند کے حق کو استعمال کریں نہ کہ صرف حاشیہ پر رہنے والے بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پالیسی سازوں کو بہترین پالیسی کی تدوین میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس تقریب میں چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر ، گورنر کرناٹک وجو بھائی والا اور چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا بھی شامل تھے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں