راج ناتھ سنگھ کا دو روزہ دورہ کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-24

راج ناتھ سنگھ کا دو روزہ دورہ کشمیر

نئی دہلی، سری نگر
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ چہار شنبہ کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں46ویں دن وادی کے کئی حصوں میں تحدیدات جاری ہیں۔ معتمد داخلہ راجیو مہر شی ان کے اس دو روزہ دورہ میں ہمراہ ہوں گے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وزیر داخلہ، وادی کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ دورہ جو ایک ماہ میں دوسرا دورہ ہے ، جموں و کشمیر کے کئی اپوزیشن ارکان اسمبلی کی صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور جاریہ بے چینی کا سیاسی حل ڈھونڈنے کے مطالبہ کے بعد ہورہا ہے ۔ مودی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا تھا کہ وادی میں کئی ہفتوں سے جاری بے چینی ختم کرنے بات چیت ہونی چاہئے لیکن کوئی بھی حل دستور کے چوکٹھے میں ہونا چاہئے ۔ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے دن سیکوریٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ برہان وانی کے سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارے جانے کے ایک دن بعد سے وادی میں جاری تشدد میں پچاسوں افراد کی موات واقع ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب بارڈر سیکوریٹی فورس نے جسے بارہ سال کے طویل وقفہ کے بعد سری نگر میں کل تعینات کیا گیا ، آج یہاں کئی اسکولوں اور عمارتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاکہ اس کے کیمپس قائم ہوں۔ فورس نے لال چوک کے قریب ایم اے روڈ پر ایس پی ہائر سکنڈری جیسے نیم سرکاری اسکولوں اور جواہر نگر میں ڈی اے وی پی اسکول کے علاوہ سرکاری عمارتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وادی کشمیر میں گزشہ دیڑھ ماہ سے بے چینی کے باعث مرکز نے بی ایس ایف کی چھبیس کمپنیاں وادی بھیجی ہیں۔ اس فورس کو گجرات، راجستھان اور مغربی بنگال سے لیا گیا ہے ۔ مزید تیس کمپنیاں آئندہ چند دن میں وادی بھیجے جانے کی توقع ہے کیونک انہیں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی سے ہٹایاجارہا ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف، وادی میں نظم و ضبط کی رقراری میں ریاستی پولیس، اور سی آڑ پی ایف کی مدد کرے گی۔ یہ فورس، مخالف دہشت گردی گرڈ کو مستحکم کرے گی۔ بی ایس ایف نے1991سے کشمیر میں تقریبا تیرہ برس مخالف عسکریت پسند کارروائیاں کی تھیں۔2004میں اسے شہر سے ہٹا کر سنٹرل ریزروپولیس فورس لائی گئی تھی۔ بی ایس ایف کو سرحد کی نگرانی کی اس کی بنیادی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ 2004کے بعد پہلی مرتبہ بی ایس ایف کو شہر میں سر گرم ڈیوٹی کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔

Rajnath Singh's two-day visit to Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں