ہندوستان کو بیاڈ منٹن کا اولمپک سلور میڈل - سندھو کا تاریخ ساز کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-20

ہندوستان کو بیاڈ منٹن کا اولمپک سلور میڈل - سندھو کا تاریخ ساز کارنامہ

PV-Sindhu-India-first-Rio-Olympic-silver
ریو
یو این آئی
پسرالا وینکٹا سندھو جس نے ریو اولمپک میں بیاڈ منٹن کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کل کروڑوں ہندوستانیوں کو پرجوش کردیا تھا آج بیاڈ منٹن کی صف اول کی اسپینی کھلاڑی کیرولین مارین سے جمعہ کے دن شکست کھاگئیں اور انہوں نے البتہ ہندوستانی خواتین کے زمرے میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نقروی تمغہ حاصل کیا۔ سندھو، جن کا عالمی مقام دس ہے نے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے دنیا کو چونکا دیا تھا ، نے شکست کے بعد اپنا چہرہ چھپا لیا بعد ازاں آہستہ سے انہوں نے اٹھ کر اپنی مخالف کھلاڑی کو گلے لگا کر مبارکباد دی، بعد ازاں21 سالہ نوجوان ہندوستانی کھلاڑی نے ایک بڑی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے تمغہ کو چوم لیا ۔ میں نے اپنا کھیل چاندی کے تمغہ پر ختم کیا تاہم میں بہت خوش ہوں ۔ سندھو نے کھیل کے اختتام پر کہا ۔ فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سندھو نے کئی نامی کھلاڑیوں بشمول ورلڈ نمبر چھ نوزومی اوکوہارا، جاپان کو بھی سیمی فائنل میں حیرت انگیز شکست دی ، جب کہ سائنا نہوال کی ناکامی سے ہندوستانی شائقین کا فی مایوس ہوگئے تھے جو ریو اولمپک کے ابتدائی میچاوں میں ہی شکست کھاگئی تھیں ۔ جاپان کی اوکھرا کو کانسہ تمغہ ملا۔ ابتدائی کھیل میں جس کا اختتام27 منٹ پر ہوا میں مارین نے سبقت حاصل کرتے ہوئے اپنے تجربہ اور پھرتی کا مظاہرہ کیا تاہم سندھو نے بھی ان کے مقابلے میں پانچ پوائنٹ حاصل کئے ۔ دوسری کھیل میں مارین نے بڑی تیزی دکھاتے ہوئے اچھے شارٹ کھیلے اور بالآخر یہ راؤنڈ21-15پر ختم ہوا ۔ اب تک سندھو اور مارین کے درمیان جملہ پانچ مقابلے ہوئے جس میں سندھو کو چار مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ البتہ گزشتہ سال ہندوستانی کھلاڑی نے ڈنمارک سپر سیریز میں مارین کو شکست دی تھی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کے دن پی وی سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریو المپکس میں ان کا چاندی کا تمغہ مدر انڈیا کے تاج کا سب سے قیمتی موتی ہے ۔ ان کا سلور میڈل مدر انڈیا کے تاج کا سب سے قیمتی موتی ہے اور انہوں نے اگلی نسلوں کے لئے ایک اچھی روشن مثال قائم کی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سندھو نے ایک اسٹار کی طرح کارکردگی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھو نے تمام ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ انہوں نے ساتھ ہی ان کے ارکان خاندان اور کوچ گوپی چند کو مبارکباد دی۔

PV Sindhu creates history, gives India its first Olympic silver

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں