مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے باہمی بات چیت ہونا چاہئے - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-20

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے باہمی بات چیت ہونا چاہئے - پاکستان

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے آج جمعہ کے دن ہندوستان سے کہا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹریز کے درمیان مجوزہ بات چیت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہونا چاہئے ۔ انہوں نے نئی دہلی کی جانب سے دہشت گردی پر بات چیت کی پیشکش سے اجتناب کیا ۔ انہوں نے ہندوستانی خارجہ سکریٹری ایس جئے شنکر کے مکتوب جس میں سرحد پار دہشت گردی کے مسئلہ کو اٹھایا گیا تھا کے جواب میں پاکستانی ہم منصب اعجاز چودھری نے کہا کہ بات چیت کا مقصد کشمیر کے مسئلہ پر ایک شفاف اور واضح نتیجہ پر ہونا چاہئے ۔ چودھری نے ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو طلب کر کے 16اگست کے مکتوب کا جواب دیا۔ دونوں جانبین اپنے اپنے موضوع کا دفاع بات چیت کے دوران کرنا چاہ رہے ہین۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے لئے اہم موضوع قرار دیا جب کہ نئی دہلی نے اسلام آباد کو دہشت گردی پر اپنی تشویش کا اظہار کروایا ، جس میں ممبئی اور پٹھان کوٹ حملے شامل ہیں ۔ پاکستانی خارجہ آفس کے بموجب، چودھری نے اپنے جواب میں ہندوستانی ہم منصب کو اسلام آباد دورے کی اس ماہ کے آخر میں آنے کی دعوت دی، تاکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی مقررہ کردہ قرار داد کے تحت بات چیت کی جائے ۔ پاکستان نے ساتھ ہی کشمیر میں فی الفور حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کی بات کہی اور اس کے علاوہ زخمیوں کو مناسب طبی امداد کا مطالبہ کیا، انہوں نے پاکستانی ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل ٹیم کو ہندوستانی ریاست میں زخمی کشمیریوں کے علاج کے لئے اجازت طلب کی ۔ ہندوستان نے پاکستان پر جموں و کشمیر میں تشدد کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ، جب کہ حالیہ تشدد میں ساٹھ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جو برہان وانی کی موت کے بعد تشدد کا نتیجہ ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں