سونیا گاندھی وارانسی میں مودی کے خلاف گنگا ہتھیار بنائیں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-01

سونیا گاندھی وارانسی میں مودی کے خلاف گنگا ہتھیار بنائیں گی

لکھنو
آئی اے این ایس
تقریبا دو سال قبل بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امید وار نریندر مودی نے اپنے حامیوں کے سمندر اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گنگا نے لوک سبھا الیکشن لڑنے انہیں وارانسی بلایا ہے۔ انہوں نے اپنے پرجوش حامیوں سے ووٹ مانگا تھا او رگنگا7ریس کورس روڈ کے لئے ان کی کامیابی کا راستہ بن گئی۔2اگست کو صدر کانگریس سونیا گاندھی روڈ شو کے لئے کاشی آرہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم سے گنگا کی چمک دمک اتاررنے والی ہیں اور اس کی صفائی کے لئے کروڑہا روپے ضائع کرنے کے باوجود اس مقدس درریا کی افسوسناک صورتحال پر انہیں نشانہ تنقید بنانے والی ہیں ۔ ایک سینئر پارٹی قائد نے بتایا کہ سونیا، گنگا کو مودی کے خلاف ہتھیار بنائیں گی ۔ کانگریس کے لئے حکمت عملی تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر اس دریا کی گندگی پر جذبات کو بھڑکائیں گی او ربتائیں گی کہ14جون 1986کو ان کے آنجہانی شوہر راجیو گاندھی کی جانب سے ڈاکٹر راجندر پرساد گھاٹ سے گنگا صفائی ابھیان شروع کئے جانے کے اتنے برسوں بعد بھی یہ کتنی گندی حالت میںہے ۔ کاشی میں اپنے روڈ شو سے پہلے وہ ماہرین ماحولیات، گنگا کی صفائی میں شامل مقامی کارکنوں اور مشہور سنکٹ موچن مندر کے بڑے پجاری وشمبر ناتھ مشرا سے بات چیت کریں گی جن کے والد نے دریا کی صفائی کے لئے ایک بڑی مہم کی قیادت کی تھی۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ سونیا گاندھی کی تقاریر اور انتخابی مہم میںمہنگائی ، افراط زر، جرائم اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر توجہ مرکوز کی جائے گی لیکن زیادہ توجہ مودی او رپارلیمانی حلقہ کی ترقی کے لئے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر مرکوز رہے گی۔ سونیاگاندھی کا12کلو میٹر طویل روڈ شو کانگریس کی انتخابی مہم بعنوان27سال ، یوپی بے حال کا ایک حصہ ہے ۔ یہ مہم گزشتہ ہفتہ شروع ہوئی جس کے دوران سینئر ریاستی قائدین نے دہلی تاکانپور روڈ شو کیا اور ریاستی دارالحکومت میںایک بڑا جلسہ منعقد کیا جس سے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے خطاب کیا۔ اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پارٹی کے حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے مشورہ پر ریاست میں نئے چہروں راج ببر او رشیلا دکشت کو اتاراگیا ہے اور کانگریس اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرنے بھرپور کوشش کررہی ہے جہاں1989میںاقتدار سے بے دخل ہونے سے قبل اس نے کئی دہوں تک حکومت کی ہے ۔ یوپی کی403رکنی اسمبلی میں کانگریس کی صرف28نشستیں ہیں۔ گزشتہ کے مقابلہ میںٰ چھ نشستوں کا اضافہ ہوا ہے او رپارٹی اس مرتبہ اپنے ارکان کی تعداد میںٰ اضافہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات آئندہ سال مقرر ہیں۔
دریں اثناء نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج اداکار عامر خان پرطنز کرنے پروزیر دفاع منوہر پاریکر کو نشانہ تنقید بنایا اور بی جے پی و آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ دلتوں ، اقلیتوں ، ادیبوں اداکاروں اور نریندر مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے کسی بھی شخص کا پیچھا کرنے متحدہ سازش رچ رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا یہ انتہاء شرمناک ہے کہ منوہر پاریکر کہیں او رنشانہ سادھنے کے بجائے اداکاروں کو سبق سکھانے کی دھکمی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاریکر کی جانب سے ایک افسوسناک انکشاف ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں نے عامر خان کے مسئلہ پر ایک آن لائن ٹریڈنگ کمپنی کو دانستہ طور پر سبو تاج کیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے او رسوال اٹھایا کہ آیا پاریکر کا کام ہندوستان کو بیرونی جارحین جیسے پاکستان سے محفوظ رکھنا ہے یا اپنے ہم وطنوں کو دھمکی دینا ہے ۔ منوہر پاریکر کے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دلتوں اور اقلیتوں کا پیچھا کرنے ایک متحدہ سازش رچی جارہی ہے کیا یہ رام دھرم ہوسکتا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا کو دئے گئے ایک بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاریکر نے نادانستہ طور پر اس سازش کو بے نقاب کردیا ہے جس کے ذریعہ بی جے پی والوں نے ایک آن لائن کپنی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے آرڈر بک کئے اور اس سازش کے تحت انہیں منسوخ کردیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ عامر خان کو اس کے برانڈ سفیر کے عہدہ سے ہٹا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے یہ ثابت کردیا کہ غریبوں، دلتوں، اقلیتوں ، فنکاروں اداکاروں او رمودی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے کسی بھی شخص کے خلاف ایک ٹھوس سازش رچی جارہی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان پر کل طنز کرتے ہوے ملک چھوڑنے سے متعلق ان کے ریمارک کا مسئلہ اٹھایا تھا اور اسے غرور بھرا بیان قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی بیوی ہندوستان چھوڑ دینا چاہتی ہے۔ یہ غرور بھرا بیان ہے اگر میں غریب ہوں او رمیرا گھر چھوٹا ہے، تب بھی میں اپنے گھر سے محبت کروں گا او رہمیشہ اس پر بنگلہ بنانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے خلاف بولنے والے کسی بھی شخص کو سابق سکھانا ہوگا اور الزام عائد کیا کہ جاریہ سال کے اوائل میں جے این یو میں مخالف ملک نعرہ بازی کی گئی تھی اور ایک اداکار نے کہا تھا کہ ان کی بیوی ملک چھوڑڑ دینا چاہتی ہے ۔

Sonia to use 'Ganga' as a weapon in Varanasi to discredit Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں