دودھ میں ملاوٹ پر عمر قید کی سزا دی جائے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-06

دودھ میں ملاوٹ پر عمر قید کی سزا دی جائے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
یو این آئی
ملک بھر میں دودھ میں ملاوٹ میں خطرناک حد تک اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن سخت سزائین دینے کی حمایت کی اور کہا کہ اس جرم پر عمر قید ہوگی جب کہ اس جرم پر اب چھ ماہ کی سزا یا جرمانہ ہوتا ہے۔ ایک بنچ جس میں چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹیس آربانومتی اور یویوللٹ شامل ہیں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس دودھ میں ملاوٹ کے اس عفریت کو قابو میں کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جو ملک کے مختلف علاقوں میں کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ بلا واسطہ طور پر مستقبل کی نسل کو متاثر کرتی ہے جو کہ نو نہالوں اور بچوں کی غذا ہے ۔ انہوںنے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو موجودہ کمزور قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی، بنچ نے کہا کہ ریاستیں جیسے اتر پردیش، مغربی بنگال اوڈیشہ نے پہلے ہی اس قانون میں ترمیم کرتے ہوئے عمر قید کی سزا مقر ر کی ہے اور دوسری ریاستوں کے لئے کچھ بھی غلط نہیں ہے اگر وہ سخت قوانین کو روبہ عمل لاتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈ رڈ ایکٹ کے تحت اس قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ملاوٹ پر سخت سزا مقرر کرے اگر ملاقات کے سبب صحت پر اس کے اثرات پڑتے ہیں ۔ عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ دودھ میں ملاوٹ سے ہونے والے نقصانات سے عوام کو واقف کروائیں اور ساتھ ہی دودھ کی ملاوٹ کی جانچ کے لئے ورک شاپس قائم کرے ۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ اس ضمن میں فوڈ انتظامیہ کی جانب سے رشوت ستانی کے معاملہ میں شکایتوں پر کارروائی کریں ، جب کہ ہندوستان میں عام طور پر نو نہالوں ، بچوں کو دودھ ہی پلایاجاتا ہے ، دودھ اور اس قسم کے پراڈکٹس میں ملاوٹ ایک تشویشناک امر ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ بنچ نے سال2011کی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈ رڈ اتھاریٹی آف انڈیا کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ بازار میں فروخت ہونے والے دودھ68فیصد ملاوٹی ہوتے ہیں ۔

Milk adulterators deserve life sentence: SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں