اسرو نے اسکرام جیٹ انجن کی کامیاب لانچنگ کر کے تاریخ رقم کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-29

اسرو نے اسکرام جیٹ انجن کی کامیاب لانچنگ کر کے تاریخ رقم کی

چینائی
یو این آئی
ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم[اسرو] نے کامیابی کی ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے راکٹ کے فضائی ماحول کے مرحلے کے دوران استعمال ہونے والے ملک میں تیار شدہ اسکرام جیٹ انجن کا آج کامیاب تجربہ کیا ۔ آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز[ایس ڈی ایس سی] سے آج صبح چھ بجے آر ایچ560۔ ساؤنڈنگ راکٹ نے پرواز کی ۔ اس سے قبل اس کے داغے جانے کے لئے بارہ گھنٹہ کی الٹی گنتی شروع کی گئی تھی ۔ اس ٹھوس راکٹ کے بوسٹر میں اسکرام جیٹ کے ساتھ3,227کلو گرام وزنی وزن بھی لے جایا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان، امریکہ، روس اور یوروپین اسپیس ایجنسی کے بعد اسکرام جیٹ انجن کا کامیا ب تجربہ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ اسرو کے ذرائع نے بتایاکہ اسکرام جیٹ انجن ک وجہ سے لانچنگ کی لاگت کم آئے گی کیونکہ اس سے لانچنگ گاڑیوں کے ایندھن کے ساتھ لے جائے جانے والے آکسیڈائزر کے وزن میں بھاری کمی آئے گی ۔ تروننتا پورم کے وکرم سارا بھائی خلائی مرکز نے اسکریم جیٹ انجنوں کو تیار کیا ہے جس کا استعمال آر ایچ 560۔ راکٹ کے لئے ہو سکتا ہے ۔ یہ انجن دوبارہ استعمال کی جانے والی ملک کی پہلی لانچنگ گاڑی کی تعمیر کی اسرو کی منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے ۔

ISRO successfully test-fires Scramjet Rocket Engine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں