عبدالکلام قومی یادگار کا سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-28

عبدالکلام قومی یادگار کا سنگ بنیاد

رامیشورم
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے نہایت عزیز ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ہم سے بچھڑے ہوئے ایک سال ہوچکا ہے اور ان کے جانے سے جو خلاف پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے ۔ اس عظیم شخصیت کو میرا خراج عقیدت۔ آج جزیرائی ٹاؤن رامیشورم میں پائی کرنیو میں ڈاکٹر کلام نیشنل میموریل کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر اور مرکزی شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے یادگار کی بنیاد رکھی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن اور سبھاش رام رادھا بھامرے ، ٹاملناڈو کی وزیر نیلو فر اور ایم منی کندن کے علاوہ ڈاکٹرکلام کے سو سال کی عمر کے بڑے بھائی اے پی جے محمد متو میراں مری کائیر اور ان کے لواحقین ، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اسرو کے سینئر سائنسدانوں کے علاوہ کئی سینئر افسر اور سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔ قبل ازیں پاریکر اور نائیڈو نے ڈاکٹر کلام کے قبرستان کے دروازے پر کانسہ سے بنائی گئی سات فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کی ۔ انہوں نے یادگار کے تھری ڈی ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔ یادگار کی تعمیر ڈی آر ڈی اوطرف سے کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک کے گیارہویں صدر ڈاکٹر کلام کا آئی آئی ایم۔ شیلانگ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ۔ اسی دوران سابق صدر ڈاکٹر کلام کی پہلی برسی پر آج انہیں پڈوچیری میں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ پڈوچیری کے وزیر عوامی بہبود ایم کنڈا سامی، ڈپٹی اسمبلی اسپیکر شوکو نجو تو اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر کلام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یہاں کے گاندھی اسکوائر میں کلام موومنٹ کے نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ہر کنڈا سامی نے اسکولی بچوں کو پودے تقسیم کے ۔ قبل ازیں تقریبا دو سو طلبا نے اپنے ہاتھ میں پودے اور موم بتی لے کر چیف سیکرٹریٹ سے گاندھی اسکوائر تک خاموش جلوس نکال کر ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسی دوران چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج سابق صدر جمہوریہ کے پہلے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ملک کی عظیم شخصیت ڈاکٹر کلام کے پہ لے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ہم لوگ ان کی کمی محسوس کررہے ہیں ۔ سابق صدر جمہوریہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ میزائل مین کے نام سے مشہور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر کلام کا گزشتہ سال27جولائی کو میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔

Foundation Stone for National Memorial of Former President Dr. A.P.J. Abdul Kalam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں