پی ٹی آئی
حال ہی میں انسانی وسائل و ترقی کا عہدہ سنبھالنے والے پرکاش جاویدکر نے چہار شنبہ کے دن آر ایس ایس کی اعلیٰ قیادت اور کئی حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بند کمرے میں نئی تعلیمی پالیسی پر اجلاس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق جاوید کر نے ودیا بھارتی ، اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ، راشٹریہ شکشھا مہاسنگم، بھارتیہ شیکھان منڈل ، سنسکرت بھارتی، شکشا بچاؤ آندولن ، وگیان بھارتی اور اتھاس سنکالن یوجنا سے گجرات بھون میں چھ گھنٹے طویل بات چیت کی ۔ آر ایس ایس جنرل سکریٹری کرشنا گوپال، بی جے پی صدر امیت شاہ اور انیرودھا دیش پانڈے، آر ایس ایس اکھیل بھارتیہ سمپرک پرمکھ نے بھی اس اجلاس مین شرکت کی ۔ رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اس اجلاس کا مقصد سنگھ کا نئی تعلیمی پالیسی میں نظریہ معلوم کرنا اور یہ منصوبہ تیار کرنا کہ کیسے قومیت کا جذبہ اور قدیم ہندوستان کا فخر اور اس کی اہمیت کو جدید تعلیم میں ڈالا جائے ، قبل ازیں منگل کے دن حکومت نے آر ایس ایس کے حلیفوں کے ساتھ ایک اجلاس رکھا تھا جس میں کئی اعلیٰ وزراء اور آر ایس ایس کے اہم قائدین شامل تھے ۔
Human resource development minister Prakash Javadekar Meets RSS for Suggestions on Draft National Education Policy
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں