وزیراعظم مودی مجھے قتل کروا سکتے ہیں - دہلی وزیراعلیٰ کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-28

وزیراعظم مودی مجھے قتل کروا سکتے ہیں - دہلی وزیراعلیٰ کجریوال

نئی دہلی
یو این آئی
دہلی وزیر اعلیٰ اروندکجریوال نے چہار شنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کہاکہ وہ مجھے قتل کرواسکتے ہیں تاکہ اس طرح عام آدمی پارٹی کا صفایا کیاجاسکے ۔ مودی مجھ سے اکتا گئے ہیں، وہ مجھے قتل کرواسکتے ہیں ۔ وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ کجریوال نے ان کی سرکاری یو ٹیوب چینل پر ہندی میں ایک ویڈیو پیغام بھیجا۔ عام آدمی پارٹی پر کئی مقدمات جو ان کے ایک درجن سے زائد اراکین اسمبلی کے خلاف درج کئے گئے ہیں جن میں مجرمانہ دھمکیاں، جنسی ہراسانی ، تشدد اور جعلی تعلیمی اسناد وغیرہ شامل ہیں ۔ شہری ریاستی حکومت کی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے ساتھ دہلی دارالحکومت کے انتظامیہ کنٹرول پر قانونی لڑائی جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اب بھی2015کے دہلی انتخابات میں شکست کو ہضم نہیں کرپارہی ہے اور عام آدمی پارٹی سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔ مرکزنے عاپ حکومت کے پیش کردہ کئی قوانین کو لاگو کرنے سے انکار کردیا ۔ وہ دلتوں کو کچل رہے ہیں تاکہ وہ آواز نہ اٹھاسکیں ۔ انہوں نے دلت اسکالر روہیت کی آواز کو دبا دیا ، انہوں نے کسانوں کو کچل دیا ، انہوں نے نوجوانوں اور طلبہ کی آواز کو کچل دیا۔ انہوں نے کوئی ایسا خانہ نہیں چھوڑا جسے اپنے دباؤ میں نہ لیا ہو، کجریوال نے پارٹی ممبران سے کہا۔ مودی اور بی جے پی ہر طرف ناکام ہوگئے ہیں ۔ مودی مایوس اور برہم ہیں۔ وہ منطقی طور پر سوچنے میں ناکام ہوگئے ہیں ، کجریوال نے بتایا۔ میں تمام عاپ کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں اراکین اسمبلی اور وزراء سے کہ یہ وقت انتہائی حساس ہے ۔ آپ اس بارے میں سوچئے، اپنے افراد خاندان سے بات کیجئے ۔ یہ انے والے دنوں میں اور بھی بدترین ہوسکتا ہے ۔ مودی کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور ہمیں قتل کروا سکتے ہیں ۔ وہ مجھے بھی قتل کروا سکتے ہیں ۔ آپ اپنے خاندان والوں سے بات کیجئے اور دیکھئے کہ آیا آپ اپنی قربانی دے سکتے ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی کسی نہ کسی طور پر جیل جاسکتے ہیں ۔ اگر آپ تیار ہیں ، تب ہمارے ساتھ رہئے۔ اگر آپ کمزور ہیں ، تب آپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کا اب تک کا سب سے تیز حملہ تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے مودی کو بزدل اور نفسیاتی مریض قرار دیا تھا ۔ کجریوال نے الزام عائدکیا تھا سی بی آئی کا ان کے آفس پر دھاوا مودی کی ایماء پر کیا گیا تھا۔

Modi may get me killed, says Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں