پیلیٹ گن کے بجائے کشمیر میں مرچ گرینڈ استعمال کرنے کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-16

پیلیٹ گن کے بجائے کشمیر میں مرچ گرینڈ استعمال کرنے کی سفارش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوج نے پلیٹ گنس جسے پیراملٹری فورسس اور ریاستی پولیس کشمیر میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے ۔ کے بجائے کم مہلک ہتھیار جیسے توپ کی آواز ، کالی مرچ کے شارٹ گنس اور مرچ گرینڈز کی سفارش کی ۔ شمالی آرمی کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے پیر کے دن کہا جو کہ مرکز کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں سفارش کی گئی جب کہ کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری احتجاج کے خلاف پیرا ملٹری فورسس پلیٹ گنس کا استعمال کررہی ہے ۔ پلیٹ گنس سے کئی ہزار احتجاجی بالخصوص بچے زخمی ہوگئے اور ان میں سے بیشتر زندگی بھر کے لئے اپنی بینائی کھو بیٹھے ، جس کے باعث عوام میں سخت غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔ متبادل غیر مہلک ہتھیار بھی مجمع کو احتجاج کو روکنے کے لئے موجود ہے ۔ پیانل نے ہم سے اس بارے میں جواب طلب کیا جس پر ہم نے انہیں آواز کی توپ ، کالی مرچ کے شارٹ اور مرچی گرینڈ جو کم نقصاندہ ہیں کہ سفارش کی ۔ حکومت ان متبادل ہتھیاروں پر غور کررہی ہے ہوڈا جو کہ جموں و کشمیر کے سینئر ترین ملٹری کمانڈر ہیں نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اندرونی و بیرونی کارروائی کے باعث حالات معمول پر نہیں آئے ہیں ۔ نوجوانوں میں غصہ ہے ، ہم اس سے انکار نہیں کرسکتے ، تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ کشمیر میں دوبارہ امن قائم ہو ۔ ہوڈا نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو کشمیر میں بھیج رہا ہے تاکہ بد امنی کو اور ہوا دی جائے ۔ حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کھلے عام احتجاجیوں کی تائید کرتے ہیں ، وہ دہشت گردی کارروائیوں کی بھی تائید کرتے ہیں ، انہوں نے کہا جس کے باعث عام آدمی کو تکالیف اٹھانی پڑتی ہے ۔

Chilli-filled PAVA shells seen as alternative to pellet guns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں