پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے قوم سے70ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تفریق پیدا کرنے والی سیاست کی کڑے الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ صرف نفرت کو فروغ دیتی ہے ۔ انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوجائیں ۔ مکرجی نے کہا کہ ہمارے سماجی کی اجتماعی حکمت اور ہمارے سیاسی نظام نے یہ اعتماد پیدا کیا ہے کہ ایسی فرقہ پرست طاقتیں غیر اہم ہوگئی ہیں اور یہ ہندوستان کی بے مثال ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ۔ آزادی کے عظیم درخت کے لئے جمہوریت کی آبیاری کی تسلسل کے ساتھ ضرورت ہوتی ہے ۔ تقسیم کرنے والی سیاست جو کسی گروہ یا شخص کی جانب سے ہو وہ کچھ نہیں صرف تفرقہ پیدا کرتی ہیں۔ تفریق پیدا کرنے والے بحث عوام کے ذہنوں پر غلط تاثر پیدا کرتی ہے ۔ صدر بننے کے بعد اب تک مکرجی کا یوم آزادی کے موقع پر عوام سے پانچواں خطاب تھا۔ انہوں نے آزادی کے مجاہدین کو زبردست خراچ پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے ہندوستان کو آزادی دلائی ۔ مکرجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پانچواں موقع ہے جب میں آپ سے مخاطب ہوں ، میں آپ سے یوم آزادی کے موقع پر بات کررہا ہوں۔ جیسا کہ ہم ملک کا70واں یوم آزادی کا جشن منارہے ہیں ، میں انتہائی عقیدت کے ساتھ اپنا سر ان قوم کے ہیروز کے سامنے جھکاتا ہوں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی خواتین اور بچوں کی حفاظت پر زور دیا اور کمزور طبقوں پر ملک بھر میں ہورہے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ہم خواتین اور بچوں کی حفاظت کرنے کے ذمہ دار ہیں جو ریاست اور سماج کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ ہم اس وقت تک مہذب سماج نہیں کہلا سکتے اگر ہم عورتوں اور بچوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوتے ہیں۔ کمزور طبقات پر حملے ہماری قومی اقدار کے منافی ہے اور اسے سختی سے نمٹا جانا چاہئے ۔ صدر نے کہا کہ جی ایس ٹی بل جمہوریت کی پختگی کی دلیل ہے ۔
Attacks on Dalits, minorities should be dealt with firmly: Pranab
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں