کشمیر - پرتشدد مظاہرے کے درمیان جھڑپ - 11 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-10

کشمیر - پرتشدد مظاہرے کے درمیان جھڑپ - 11 ہلاک

سری نگر
یو این آئی
حزب المجاہدین کے انتہائی مطلوب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف ہفتہ کو وادی کشمیر میں درجنوں مقامات پر پر تشدد مظاہرے ہوئے جس کے دوران سیکوریٹی فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ ، ہوائی فائرنگ اور مبینہ طور پر کچھ ایک مقامات پر براہ راست فائرنگ کی ۔ ان مظاہروں مین مبینہ طور پر11نوجوان ہلاک جب کہ قریب185سے زائد سیکوریٹی فورسزا اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ جنوبی کشمیر کو لگام اور اننت ناگ اضلاع میں تین نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ سیکوریٹی فورسزا نے احتجاجی مظاہرین پر مبینہ طور پر براہ راست فائرنگ کی ۔ مقامی میڈیا نے ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع کو لگام کے قیموہ کے زبیر احمد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتعل نوجوانوں نے کل قیموہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کیا اور سیکوریتی فورسز کی فائرنگ سے مبینہ طور پر خورشید احمد میر نامی نوجوان ہلاک ہوا ۔ ایک رپورت کے مطابق سیکوریٹی فورسزا نے ضلع اننت ناگ کے دووہ میں بھی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عادل بشیر نامی ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کولگام کے قیموہ، ریڈونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر پر تشدد احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے جس کے دوران سیکوریٹی فورسزنے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور نیشنل کانفرنس کے کار گزار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے ناراض لوگوں کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی صورت میں ایک نیا آئکن مل گیا ہے۔ انہوںنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برہان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کوششوں سے زیادہ ان کی موت سے نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرسکتے ہیں ۔ عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھیں۔ شوشیل میڈیا سے زیادہ برہان کی جگنجوؤں کی صفوں میں بھرتی کرانے کی صلاحیت ان کے قبر میں سے زیادہ بڑھ سکتی ہے ۔ سابق وزیرااعلیٰ نے کہا کہ انہوںنے برسوں بعد بالائی سری نگر کی مساجد سے آزادی کے نعرے گونجتے ہوئے سنے۔ انہوں نے کہا، کئی برسوں بعد بالائی سری نگر کی مسجد سے آزادی کے نعروں کی گونج سنیں۔ کشمیر کے ناراض لوگوں کو برہان وانی کی صورت میں ایک نیا آئی کن مل گیا ہے ۔

٭کولگام کے نیلو بوگام میں مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر پر حملہ کرکے بلڈنگ کو نقصان پہنچایا۔ جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع بشمول اننت ناگ اور شوپیان سے بھی سیکوریٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایک مشتعل ہجون نے بارڈر سیکوریٹی فورس کے اییک بنکر کو نذر آتش کردیا جس کے بعد سیکوریٹی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں گولیوں کے کئی راؤنڈ چلائے۔
٭ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مائسمہ میں سکوریٹی فورسز نے اس وقت آنسو گیس کا استعمال کیا جب نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سیکوریٹی پابندیاں توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی
٭ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ قصبوں، شمالی کشمیر کے ایپل ٹاؤن سوپور اور گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص، ڈاؤن ٹاؤن اور سول لائنز کے کچھ حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں ۔
٭ ہفتہ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔
٭جموں سے امر ناتھ یاترا رد کردی گئی ہے ۔ کسی بھی یاتری کو آج جموں بیس کیمپ سے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
٭ موبائل انٹرنیٹ خدمات بند، ریل سروس معطل ۔ وادی میں تمام موبائل سروس پرووائڈرس نے سیکوریٹی انتظامیہ کی ہدایات پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سے موبائل انٹر نیٹ خدمات تاحکم ثانی بند کردیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں