ہندوستان کو مزید خانگی سرمایہ کاری کی ضرورت - مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-10

ہندوستان کو مزید خانگی سرمایہ کاری کی ضرورت - مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یہ کہتے ہوئے کہا ملک میں خانگی سرمایہ کاری نے ہنوز زور نہیں پکڑا ہے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیا ایسی صورتحال میں ملک بچت پر زور شرح سود کی ادائیگی کو جاری کرنے کامستحمل ہوسکتا ہے جس سے قرض دہندگان پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور معیشت سست رفتار ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان زیادہ دیسی بچت کی خصوصی کردار کا حامل ملک ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ آیا اب دیسی بچتوں کو صرف سرمایہ کی زیادہ شرح میں واپسی کے ایک آلہ کی طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس طرح ایسا سودی نظام تیارہورہا ہے جو بہت زیادہ مہنگا اور معیشت کو سست رفتار بنانے والاہے یا زائد منافع کے آلہ کے طور پر فنڈس ، باؤنڈس حصص کی طرح مالی پراجکٹس اور معاشی سرگرمی سے معیشت سست رفتار ہوجاتی ہے۔ بی ایس ای کے140برس کی تکمیل پر سالانہ جشن کے اختتام اور اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کا اصل روح سرمایہ کاری سے ہے اور یہ سرمایہ کاری جہاں اس کے وسائل موجود ہوں وہاں سے حاصل کی جاتی ہے۔ ان سے زیادہ تر میں محفوظ سرمایہ کاری کے عنصرموجود رہتا ہے جو خود بخود عوا م کو سرمایہ کا فائدہ پہنچاتا ہے ۔ یہی ہو بنیادیں ہیں جس پر ساری دنیا میں وظائف فنڈزفراہم کئے جاتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہی وہ اگے بڑھنے علاقہ ہیں جب کہ ہم کئی برسوں اور دہوں سے آگے بڑھ رہے ہیںَ جب کہ زیادہ سے زیادہ مواقع ہمارے آگے آرہے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ ملک کو انفراسٹ اور صنعتکاری کے میدان میں آگے لیجانے کے لئے کئی بسوں تک بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ جیٹلی نے کہا جہاں تک میرا نظریہ ہے ، کافی عرصہ تک ہمیں بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ انفراسٹکچر اور صنعت کاری کے معاملہ میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں ۔ اس فرق کو ختمکرنے کی ضرورتہے جس کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی ۔ کسی بھی سر گرمی کا ابتدائی قدم سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خانگی سرمایہ کاری اور خانگی شراکت داری بڑھا کر اس فرق کو ختم کیاجاسکتا ہے ۔ اس کے لئے بی ایس ای جیسے اداروں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دروان معیشت کی اچھی ترقی کے باوجود خانگی شعبہ اور بی ایس ای اور این ایس ای کی بہترین کارکردگی ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا گزسشتہ کچھ برسوں میں سرمایہ کاری اور راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے ملک کی ترقی کی رفتار اچھی ہے ۔ لیکن خانگی شعبہ کی بہترین کارکردگی ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے کئی وجہ شمار کرائے جاتے ہیں جیسے مانگ کی کمی اور دیگر دباؤ۔۔ اچھی بات یہ ہے کہ شہری مانگ میں سدھار کے اشارے مل رہے ہیں ۔اور اندر بھگوان اس سال مہربان نظر آرہے ہیں جس سے گاؤں کی مانگ بھی بڑھے گی ۔ ان سب سے خانگی شعبہ کے لئے مواقع پیداہوں گے۔ مرکزی وزیر فینانس نے کہاکہ آج سے بیس، پچیس سال قبل جب ریگولیٹروں کو مضبوط کر کے بازار میں معتبر یت قائم کی گئی اس سے قبل ہم نے کئی مواقع گنوائے ہیں ۔ اب ہمیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ہم کوئی اور موقع نہ گنوائیں ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی اقتصادی سرگرمی کا فنڈ سرمایہ کاری ہے۔ ہندوستان میں روایتی طور پر گھریلو بچت کا تناسب زیادہ رہا ہے۔

India needs more private sector investment, FM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں