آئندہ دو برسوں میں گنگا کے صاف ہونے کی امید - وزیر آبپاشی وسائل اوما بھارتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-11

آئندہ دو برسوں میں گنگا کے صاف ہونے کی امید - وزیر آبپاشی وسائل اوما بھارتی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر آبپاشی وسائل ، دریاؤں کی ترقی و تحفظ گنگا مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ گنگاکی صفائی کے لئے انہوں نے گزشتہ دوبرسوں میں جو کوششیں کی ہیں انہیں عمل میں لانے کا کام گزشتہ ہفتے ہریدوار سے شروع کیاجاچکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے اور2018تک گنگا صاف و شفاف نظر آنے لگے گی۔ اوما بھارتی نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنگا کو صاف ستھرا کیسے بنانا ہے اس کے لئے وہ گزشتہ دو سال سے مضبوط زمین تیار کرنیء میں لگی رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی بار موقع پرجاکر صورتحال کا جائزہ لیا اور اسی کی بنیاد پر نرمل گنگا یوجنا پر کام کرتی رہی ہیں اور اب ان منصوبوں پر عمل درآمدگی کی شروعات اترا کھنڈ کے ہریدوار میں ایک عالی شان پروگرام کے ذڑیعہ کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نرمل گنگا یوجنا کو حقیقی شکل دینے کے لئے اترا کھنڈ کے گنگوتری سے مغربی بنگال کے گنگا ساگر تک 7جولائی کو ایک سات سو مقامات پر گنگا کے لئے231منصوبوں پر کام کی شروعات کی گئی۔ ان منصوبوں پر15000کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ ان میں گھاٹوں کی جدید کاری، سیوریج صاف کرنے کے پلانٹ کی بحالی اور ترقی، باآغات، حیاتیاتی تنوع تحفظ جیسے پراجیکٹوں پر کام شروع کیا گیا۔ پوری گنگا ودادی میں اس طرح کے تین سو منصوبے شروع کئے جانے ہیں۔ نمم گنگے یوجنا کے تحت گنگا کی صفائی کے لئے7جولائی کو ہریدوار کے مشہور رشی کل میدان میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس میں گنگا کی صفائی کے لئے کام کرنے والے سادھو سنتوں کے ساتھ ہی ہردوار میں ہرکی پیٹری پر برسوں سے باقاعدہ مقبول گنگا آرتی کرنے والی کمیٹی کے عہدیداروں کے علاوہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری، وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما ، چیف منسٹر اترا کھنڈ ہریش راوت اور مقامی قائد رمیش پاکھیرال سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے ۔ اوما بھارتی نے کہا کہ گنگا کی صفائی منصوبے کے لئے انہوں نے کئی مطالعے بھی کرائے ہیں ۔ ان میں سات رپورٹیں ان کے پاس آچکی ہیں اور دیگر پچاس اسی ماہ مل جائیں گے ۔ گنگا میں ڈالفن مچھلی ، مگر مچھ اور دیگر نسلوں کے تحفظ کے اقدامات کے مشورے کے لئے ہندوستانی جنگلاتی حیوانات ادارے کو اور مچھلیوں کے تحفظ کے لئے مرکیز ماہی پروری تحقیقی ادارے سے اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کی بنیاد پر زیادہ آلودگی پھیلانے والی508صنعتوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ۔اور بہت زیادہ آلودگی پھیلانے والی150صنعتوں کو بند کرنے کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ نگرانی کے انتظامات کو مزید مضبوط بنایاجائے گاتاکہ یہ یقینی ہوکہ گنگا میں آلودہ پانی نہ پہنچے ۔ ان کا کہنا ہے کہ گنگا کی صفائی کا کام تیزی سے کیاجائے گا اور جلد ہی دریائے گنگا کو اس کی شان لوٹائی جائے گی ۔ مرکز نے نمم گنا پراجیکٹ کے لئے بیس ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ اس رقم کے مناسب استعمال قومی گنگا وادی اتھارٹی کے تحت آنے والی مختلف ریاستوں میں پراجیکٹوں کے عمل درآمد کے لئے الگ الگ مرکزی عوامی اتھارٹی مقرر کی گئی ہے ۔

Ganga will be cleaned in a “qualitatively manner” within next two years, Union Water Resources Minister Uma Bharti said

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں