ہندوستان اور کینیا کے درمیان سات معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-12

ہندوستان اور کینیا کے درمیان سات معاہدوں پر دستخط

نیروبی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نفرت اور تشدد کی تبلیغ کرنے والے ہمارے سماجی دھارے کے لئے خطرہ ہیں ۔ مودی نے بظاہر پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی لازما مذمت کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور سیاسی ہتھیار کے طور پر ان کا استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کینیا کے صدر اوہور وکینیتا کے ساتھ باہمی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندانہ نظریات کا تیزی سے پھیلاؤ پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ انہوں نے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کو متحدہوجانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی خواہش کے ساتھ ہندوستان اور کینیا نے آج سات معاہدوں پر دستخط کئے جن میں دفاعء اور سیکوریٹی شعبوں میں تعاون اور دہرے ٹیکس نظام سے گریز بھی شامل ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیا کے صدر اوہوروکنیتا کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد افریقی ملک کو چھوٹی اور اوسط صنعتوں اور پارچہ صنعت کی ترقی میں مدد کے لئے44.95ملین ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ کینیا میں ہندوستان ایک کینسر ہاسپٹل تعمیر کرے گا ، تاکہ معیاری اور قابل رسائی طبی خدمات فراہم کی جائیں ۔ مودی نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات کا اہم ستون ہم رخی ترقیاتی شراکت داری ہے ۔ مودی نے کہا کہ کینیتا اور انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک، علاقہ اور ساری دنیا کے لئے ایک مشترکہ چیالنج ہے ۔ انہوں نے سائبر سیکوریٹی ، منشیات اور انسانوں کی غیر قانونی منتقلی کے بشمول سکیوریٹی شراکت داری کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ دفاعی تعاون کے یادداشت مفاہمت پر دستخط سے عملے کے تبادلے، ایک دوسرے کی مہارت، تربیت سے استفادہ، آلات وغیرہ کی سپلائی میں تعاون کا موقع فراہم ہوگا ۔ مودی نے کہا کہ دونوں ممالک میں بحری سلامتی کے بشمول سیکوریٹی میں مشترکہ مفاد کا اظہار کیا ہے ، کیونکہ دونوں ممالک بحر ہند سے مربوط ہین ۔ یہ اعلان کرتے ہوئے کہ کینیا میں ایک کینسر ہاسپٹل مکمل مالیہ کے ساتھ ہندوستان کی جانب سے تعمیر کیاجائے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے نہ صرف کینیائی سماج کو معیاری اور قابل رسائی طبی سہولت مہیا ہوگی بلکہ ہندوستان کو ایک علاقائی طبی مرکز بننے میں بھی مدد ملے گی۔ کینیتا نے44.95ملین امریکی ڈالر قرض کی فراہمی اور کینسر ہاسپٹل کی تعمیر کے اعلان پر ہندوستان سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی عمل آوری کو یقینی بنانے وہ بذات خود دلچسپی لیں گے ۔ کینیا کو ہندوستان کا قابل قدر دوست اور بھرسہ مند شراکت دار قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے دیرینہ اور مضبوط ہیں ۔ دونوں ہی ممالک سامراجیت کے خلاف جدو جہد کی مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں ۔ عوام سے عوام کے ہمارے تاریخی تعلقات سے ہماری وسیع شراکت داری کے لئے مضبوط بنیاد فراہم ہوگی جس سے زراعت اور صحت کے شعبوں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ تجارت و اقتصادیات میںسرمایہ کاری کا موقع فراہم ہوگا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صدر اور انہوں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہندوستان کو عالمی معیشت کا روشن مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیا وسیع مواقع کی سرزمین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، کینیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور یہاں دوسرا بڑا سرمایہ کارہے۔ لیکن اس مین مزید وسعت کی گنجائش پائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا دو ترقی پذیر ممالک ہیں اور دو اختراعی سماج ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ مصنوعات ہوں یا ٹکنالوجی ہماری اختراعات نہ صرف ہمارے سماج سے مطابق رکھتی ہیں بلکہ اس سے دیگر ترقی پذیر ممالک کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ ایم۔ پیسہ موبائل فون پر مبنی رقمی منتقلی کا عمل اس کی ایک مثال ہے ۔

India, Kenya sign seven agreements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں