پی ٹی آئی
دالوں کی قیمتیں200روپے فی کلو گرام تک پہنچنے کے باعث انٹلیجنس ایجنسیوں کو آج ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ہمہ رخی طریقہ کار کے مطابق بفر اسٹاک کو1.5لاکھ ٹن سے بڑھا کر 8لاکھ ٹن کردیا گیا ہے تاکہ سربراہی میں اضافہ کیاجاسکے ۔ سرکاری ایجنسیوں اور دکانات کے ذریعہ نہایت رعایتی قیمتوں پر دالوں کی بھاری مقدار فروخت کرنے کی کوششوں میں بھی شدت پیدا کی گئی ہے لیکن ریٹیل اور ہول سیل بازاروں میں اس کے موافقانہ نتائج نمایاں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اڈودال196روپے فی کلو پرفروخت ہورہی ہے جب کہ چنا بھی100روپے فی کلو گرام کی سطح پر پہنچ رہی ہے ۔ تور دال فی کلو گرام166روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ مونگ اور مسور بالترتیب125اور105روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہیں ۔ ممبئی اور دہلی جیسے شہروں کے بعض مارکٹوں میں دالوں کی قیمتیں ا س سے بھی زیادہ ہیں ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کی زیر صدارت کل اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر کارروائی کرتے ہوئے وزارت خوراک نے بفر اسٹاک1.5لاکھ سے بڑھا کر8لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ایجنسیوں کی دکانات میں رعایتی قیمتوں پر دالیں فروخت کرنے کے لئے زیادہ مقدار میں اسٹاک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ان میں چنا60روپے فی کلو گرام، اڈو اور تور دال120روپے فی کلو گرام فروخت کرنا شامل ہے ۔ بڑھتی قیمتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سیکوریٹی امور صارفین نے محکمہ ریونیو انٹلیجنس، انکم ٹیکس انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انٹلیجنس بیورو کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ انہوں نے اتر پردیش مہاراشٹرا، ہریانہ، راجستھان اور دہلی کے ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا اور ذخیرہ اندوزوں کی نگرانی کے لئے چوکس رہنے کی انہیں ہدایت دی ۔ انہوں نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میں نے ان تمام سے کہا ہے کہ وہ چوکسی اختیار کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دالوں کی قیمتوں میں کوئی مصنوعی اضافہ نہ ہوسکے ۔ انفورسمنٹ ایجنسیوں کو بھی دالوں کی ذخیرہ اندوزی کی بھی چیکنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سکریٹری نے بتایاکہ متعلقہ عہدیداروں سے کہا گیا ہیکہ وہ درآمدکردہ دال کی کھیپ سے لے کر فائنل ڈیلیوری پوائنٹ تک پوری سربراہی پر نگرانی رکھیں ۔ ریاستوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رعایتی قیمتوں پر تور اور اڈو دال فروخت کرے ان کی قیمت120روپے فی کلو گرام اور چنا کی قیمت60روپے فی کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ مرکز مزید دالیں فراہم کرے گا بشرطیکہ ریاستی حکومتوں کو اس کی ضرورت ہو۔
Government vans to sell pulses at fair price
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں