برطانیہ کی خاتون رکن پارلیمنٹ کا دن دہاڑے قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-17

برطانیہ کی خاتون رکن پارلیمنٹ کا دن دہاڑے قتل

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کی ایک41سالہ خاتون رکن پارلیمنٹ کو آج شمالی انگلینڈ میں ایک شخص نے گولی مار کر اور چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا جو نعرہ لگا رہا تھا کہ’’ سب سے پہلے برطانیہ۔‘‘ یہ واقعہ یوروپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے کے بارے میں ہونے والے اہم ریفرنڈم سے ایک ہفتہ پہلے پیش آیا ہے ۔ لیبر رکن پارلیمنٹ جو کاکس اپنے حلقہ میں ایک میٹنگ کررہی تھیں جب ایک جھگڑا ہوگیا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ اسکائی نیوز ٹیلی ویژن نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالہ سے کہا کہ گولی چلانے والے برطانیہ پہلے کا نعرہ لگایا جو شاید اسی نام کے ایک کٹر گروپ کا حوالہ دے رہا تھا ۔ طبی ماہرین نے ان کی جان بچانے کی ناکام کوشش کی ۔ ایک اور شخص جس کی عمر70سال سے زائد بتائی جارہی ہے اس واقعہ میں زخمی ہوا جس کا علاج کیاجارہا ہے ۔ اس کے زخم زیادہ سنگین نہیں ہیں ۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ جوکاکس آج نہیں لگنے والے زخموں کے بعد فوت ہوگئیں ۔ ہم علاقہ کے چشم دید گواہوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور ہماری تحقیقات میں مدد کریں تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ دراصل کیا ہوا تھا ۔ ترجمان نے بتایا کہ بارک شائر پولیس تصدیق کرتی ہے کہ ایک52سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ اس شخص کے پاس سے ایک بندوق کے بشمول ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کے سلسلہ میں ہم کسی دوسرے کی تلاش نہیں کررہے ہیں ۔ گرفتار شدہ شخص کو علاقہ میں نامی میئر کی حیثیت سے جانا جاتا تھا اور حملہ کی نوعیت اور اس کے مقصد کی توثیق نہیں ہوسکی۔ بعض مقامی افراد نے کہا کہ انہوں نے گولیوں کی آواز سنی اور چاقو بھی گھونپا گیا ۔ اس علاقہ کے ایک ہندوستانی نژاد دکاندار سنجیو کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھیں اور ان کے جسم سے کافی خون بہہ رہا تھا ۔ جب میں وہاں پہونچا کسی نے پہلے سے ہی ایمبولنس بلالی تھی ۔ کاکس کے پسماندگان میں شوہر اور دو بچے ہیں ۔ انہوں نے2015ء کے انتخابات میں بیلنی اینڈ اسپین حلقہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ آئندہ چہار شنبہ کو اپنی42ویں سالگرہ منگانے والی تھیں اور انہیںلیبر پارٹی کی مستقبل کی وزیر کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا۔

Jo Cox, British politician, dies after being shot on the street in broad daylight

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں