ویزا کے بغیر پاکستان کا سفر نہ کریں - افغانوں کو مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-02

ویزا کے بغیر پاکستان کا سفر نہ کریں - افغانوں کو مشورہ

کابل
آئی اے این ایس
پاکستان، افغانستان بین الاقوامی سرحد پر اب انتہائی سخت کردی گئی ہے جہاں سے کسی رکاوٹ کے بغیر لوگ سر حد پار کرتے ہیں کیونکہ اسلام آباد نے سخت بارڈر کنٹرول نظام وضع کیا ہے۔31تاریخ کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے افغان شہریوں سے کہا کہ وہ جائز سفری دستاویز کے بغیر اسلام آباد کا سفر نہ کریں کیونکہ اسلام آباد نے قانون اور روابط میں نرمی لانے کی درخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ ترخم بارڈر، خیبر گذر گاہ پر رمضان اور عید کے دوران پار کرنے کی کوششوں پر تحدیدات عائد کی ہیں جن میں نرمی لانے کی خواہش کی گئی ہے۔ خیبر رائفل کے جوان خسادس اور دیگر سرحدی عہدیداروں نے اس سلسلہ میں اعلان لاؤڈ اسپیکر ترخم سرحد کے قریب منگل کے دن کیا۔ انہوں نے افغان شہریوں کو اطلاع دی کہ انہیں پاکستان مین بغیر ویزے کے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو لوگ پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کریں گے انہیں حراست میں لے لیاجائے گا۔ اور ان کے خلاف فرد جرم عائد کیاجاسکتا ہے ۔ افغان، نئی تحدیدات سے خوش نہیں ہیں ۔سرحدی عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان میں افغانوں کو داخلہ پر امتناع عائد کرنے ے دونوں مسلم پڑوسی ملکوں کی عوام میں خلیج پیدا ہوگی۔ کرنل نثار خان افغان بارڈر سرحدی فورس انچارج ترخم نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پر نرمی لانی چاہئے۔ بطور خاص رمضان کے دنوں میں اور ان لوگوں کے لئے جو طبی علاج کے لئے پشاور جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے لچکدار رویہ اختیار نہ کئے جانے پر ترخم سرحد کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے بند کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وسطی ایشیاء جمہوریوں کو پاکستانی اشیاء منتقل کرنے کے لئے پاکستان ٹرکس کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ترخم پر افغان عہدیدار نے اس بات کی توثیق کی کہ کابل کا رابطہ اسلام آباد سے قائم ہے تاکہ اس مسئلہ کا کوئی تلاش کیاجاسکے ۔ جیو نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کو سرکاری طور پر افغانستان سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے کہ مہلت کی مدت میں توسیع کی جائے ۔

Afghans asked not to travel to Pakistan without visa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں