مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات جاری

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کو تین دہائی اکثرملنے کے بعد ریاست بھر نتائج کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں ۔ نتائج کے اعلان ہونے کے دو دن بعد اپوزیشن جماعت بالخصوص سی پی ایم اور کانگریس کے ورکروں اور دفاتر پر حملے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کلکتہ اور جنوبی بنگال میں حملے کے واردات زیادہ ہورہے ہیں ۔اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سی پی ایم لیڈر کے گھر ٹالی گنج حملہ کیا گیا ہے ۔ شمالی کلکتہ کے بیلیا گھاٹا اسمبلی حلقے میں سی پی ایم کے پارٹی ورکر جو انتخاب میں پارٹی ایجنٹ تھا کے گھر پر حملہ کیا گیا اور تو ڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ ان دونوں سیٹوں سے سی پی ایم کے امید وار کو شکست ملی ہے ۔ جنوبی کلکتہ کے اجے نگر جو جادو پور اسمبلی میں واقعہ ہے میں کچھ دکانیں جو سی پی ایم کے ورکرس کے دکان ہیں کو توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ ساہد سمرتی علاقہ میں سی پی ایم کے پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔ اس حلقے سے سی پی ایم کے امید وار سوجن چکرورتی نے ریاستی وزیر منیش گپتا کو شکست دیا ہے ۔ شمالی24پرگنہ کے نیمتا میں بھی جو دمدم جنوب اسمبلی حلقے میں واقع ہے اور یہاں سے بھی ترنمول کانگریس کے امید وار چندریما بھٹا چاریہ کی شکست ہوئی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے حملہ کیا ہے۔ راجر ہاٹ نیو ٹاؤن ، انٹالی اور بے ہالا اسمبلی حلقے میں سی پی ایم کے دفتر پر بھی حملہ کی خبر ہے ۔ کلکتہ شہر سے متصل جنوبی 24پرگنہ کے سونار پور، بھانگڑ، کیننگ اور موگرا میں بھی حملے کی خبر موصول ہوئی ہیں ۔ ہگلی کے پانڈوا، چندن نگر، آرام باغ میں بھی کئی جگہوں پر پارٹی ورکروں پر حملہ کیا گیا ہے ۔ بردوان ضلع کے آسنسول میں سی پی ایم کے سیتو آفس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ ترنمول حامیوں نے پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ کی ہے ۔ جموڑیہ اور رانی گنج جو بردوان ضلع میں واقع ہے بھی سابق رکن اسمبلی پر حملہ ہوا ہے ۔ مغربی مدنی پور کے نارائن گڑھ جہاں سے سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریہ کانت مشرا انتخاب ہار گئے ہیں ۔ وہاں سی پی ایم کے پارٹی دفتر کو جبرا ً بندکردیا گیا ہے بعد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے اس کی تردید کی ہے ۔ دیبرا میں سی پی ایم کے زونل دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ بیر بھوم کے رام پور ہاٹ میں بی جے پی کے آفس پر حملہ کیا گیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں