بنگلہ دیش میں طوفان راؤنو جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

بنگلہ دیش میں طوفان راؤنو جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات کو فرار ہوگئے کیونکہ طوفان راؤ نو آج طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ ملک کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جس میں بیس افراد ہلاک اور زائد از سو دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ طوفان اب مشرق۔ شمال مشرق کی سمت پیش قدمی کررہا ہے ۔ طوفان باریسال، چٹاکانگ علاقہ سے ٹکرایا جس کے اثرات پورے ملک میں دیکھے گئے ۔ ملک کے بیشتر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جو آج صبح تک جاری رہی ۔ طوفان اور بارش کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور زائد از سو افراد زخمی ہوگئے جبکہ طوفان جنوبی ساحل کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ عہدیداروں نے رپورٹس میں یہ بات کہی ہے ۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جنوب مغربی ساحلی علاقہ بھولا میں موضع کی کئی جھونپڑیاں زمین بوس ہوگئیں اور اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دیگر سو افراد زخمی ہوگئے ہوئے اور اشارہ کیا گیا ہے کہ طوفان شدت کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے ۔ بھولا میں ایک کمسن بچہ اور خاتون ایسا لگتا ہے کہ طوفان کے پہلے متاثرین بنے ۔

Cyclone Roanu batters Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں