ہندوستانی خلائی مشن - دیسی ساختہ خلائی شٹل کو کامیابی سے داغا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-24

ہندوستانی خلائی مشن - دیسی ساختہ خلائی شٹل کو کامیابی سے داغا گیا

سری ہری کوٹہ
پی ٹی آئی
ہندوستانی خلائی مشن کو آگے کی منزلوں تک پہنچاتے ہوئے اسرو نے آج ا پنے ایک سٹیلائٹ کو خلاء میں روانہ کیا۔ ہندوستان کے خلائی مشن کی تاریخ میں ایک اور نئے باب کا اضافہ ا۔ اسپیس شٹل کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا ۔ یہ خلائی سیارچہ ہندوستان کے خلائی مشن کی تاریخ میں ایک اور نئے باب کا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کی جانب سے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے آج اسپیس شٹل کو صبح ساڑھے سات بجے کامیابی کے ساتھ فضا میں داغا۔ اس کو داغے جانے کا عمل گیارہ منٹ میں مکمل ہوگیا ۔ اس کامیابی پر سائنسدانوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آٗندہ بھی اس طرح کے اسپیس شٹل کو چھوڑا جائے گا۔ امریکہ کی جانب سے اس کے اسپیس شٹل پر خرچ کی گئی رقم سے کم رقم میں ہندوستان نے یہ خلائی سٹیلائٹ تیار کیا ہے۔6.5میٹر طویل یہ اسپیس شٹل1.75ٹن وزنی ہے ۔ اسے کیرالا کے تروننتام پورم میں تیار کیا گیا ۔ اس میں ہائپر سونک ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ غیر انسانی بردار شٹل کی کامیابی پر مزید اسپیس شٹل کا ہندوستان تجربہ کرے گا۔ اس کے تجربہ کے لئے کافی عرصہ سے انتظار کیاجارہا تھا ۔ یہREUSABLE LAUNCH VEHICLE DEMOSTRATOR)RLV-TD (TECHNOLOGYہے۔ اس کی تیاری پر عموما کسی بھی خلائی مشن پر ہونے والے خرچ سے دس گنا کم خرچ ہوا ہے۔ اسکو بھیجتے ہوئے اسرو نے تاریخ بنائی ہے ۔ کیونکہ پہلی مرتبہ اسرو کی جانب سےWINGED BODYوالے خلائی شٹل کو خلا میں چھوڑا گیا ہے ۔ ہائپر سونک فلائٹ ، خود مختار لینڈنگ ، پاور کروز فلائٹ اورAIR-BREATHING PROPULSIONکا استعمال کرتے ہوئے ہائپر سونک فلائٹ کااس کے ذریعہ تجزیہ کیا جاسکے گا۔ اسرو کے چیر مین کرن کمار نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہائپرسونک تجربہ کیا گیا ہے جو خلاف سے واپس آجائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ کم خرچ میں خلا میں اسپیش شٹل کو چھوڑنا ہمارا مقصد ہے ۔ اسی دوران صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ، نائب صد ر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دیسی ساختہ اولین خلائی جہاز آر ایل وی۔ ٹی ڈی کو کامیابی کے ساتھ داغنے پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ ملک کے پہلے دیسی ساختہ خلائی جہا ز آر ایل وی ٹی ڈی کے کامیاب تجربہ پر ہمارے اسرو کے سائنس دانوں کو دلی مبارکباد ۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ میں آر ایل وی ۔ ٹی ڈی کے کامیاب تجربہ کے لئے اسرو کے سائنس دانوں ، انجینئرس اور تکنی شیئنس کو مبارکباد دیتا ہوں اور اسرو کے روشن مستقبل کا متمنی ہوں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سائنسی کارنامہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے خلائی جہاز کا تجربہ ہمارے سائنسدانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے ۔ ہمارے سائنس دانوں اور اسرو نے برسوں سے جس جوش و خروش اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے وہ بے مثال اور حوصلہ افزا ہے ۔

India successfully launches reusable launch vehicle RLV-TD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں