صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کا آج سے چار روزہ دورہ چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-24

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کا آج سے چار روزہ دورہ چین

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کو جاری رکھنے کی ایک کڑی کے سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی منگل کو چین کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے ۔ پرنب مکرجی کا دورہ کے مقصد ایشیاء کے ان دو عظیم معیشتوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے ۔ اس کے علاوہ پرنب مکرجی چینی قیادت سے کلیدی مسائل پر بات چیت کریں گے جن میں ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں جیش محمد کے سربراہ اظہر محمود کے نام کی شمولیت کو چین کی جانب سے روکا دینے اور نیو کلیر سپلائر گروپ( این ایس جی) میں نیو کلیر پرولی فکیشن معاہدہ پر دستخط کئے بغیر ہندوستان کی شمولیت پر چین کے موقف پر بات چیت کی جائے گی۔ اس بات چیت میں دیر پا سرحدی مسئلہ پر بھی بات چیت ہوگی۔ صدر جمہوریہ، چین کے اپنے ہم منصب زی جن پنگ کے علاوہ وزیر اعظم لی کیقیانگ اور دیگر قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ پرنب مکرجی مختلف اوقات میں کئی مرتبہ چین کا دورہ کرچکے ہیں اور لیکن بطور صدر جمہوریہ ہند ، پرنب مکرجی کا یہ اولین دورہ چین ہے ۔ ان سے قبل سابق صدر پرتیبھا پاٹل نے2010ء میں چین کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب صدر چین زی جن پنگ نے ستمبر2014ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

President Pranab Mukherjee Begins 4-Day China Visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں