پانچ ریاستوں کے نتائج توقع کے مطابق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

پانچ ریاستوں کے نتائج توقع کے مطابق

ممبئی
آئی اے این ایس
بی جے پی کے دعووں کی ہوا نکالتے ہوئے شیو سینا نے جمعہ کے روز کہا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ قومی پارٹیاں، علاقائی جماعتوں کو مغلوب نہیں کرسکتیں ۔ آسام ، مغربی بنگال، ٹامل ناڈو، کیرالا اور پڈوچیری کے انتخابی نتائج قطعی حیران کن اور تعجب خیز نہیں ہیں ۔ اپنے ترجمان سامنا میں شیو سینا نے کہا کہ بی جے پی صرف آسام میں کانگریس کو شکست دے سکی لیکن مغربی بنگال میں ممتا بنرجی ، ٹامل ناڈو میں جیہ للیتا کیرالا میں بائیں بازو کو وہ شکست نہیں دے سکی اور کانگریس نے پڈوچیری میں کامیابی حاصل کی۔ ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ بی جے پی علاقائی جماعتوں کو شکست نہیں دے سکتی۔ اب بڑے فخر سے کہاجارہا ہے کہ کانگریس کو آسام اور کیرالا سے کھدیڑ دی اگیا ، لیکن یہ کیوں نہیں کہاجارہا ہے کہ بی جے پی کو مغربی بنگال ، ٹامل ناڈو، کیرالا اور پڈودیری میں شکست ہوئی ۔ شیو سینا نے استفسار کیا ۔ شیو سینا مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت اور مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت کی حلیف ہے ۔ اس نے جاننا چاہا کہ اگر مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی پر بی جے پی کی جانب سے بد عنوانی ، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا تو عوام نے ترنمول کانگریس کو ووٹ کیوں دیا؟ اس نے نشاندہی کی کہ بی جے پی صدر امیت شاہ نے ممتا مکت بنگال کا نعرہ دیا تھا ۔ تاہم اب بی جے پی نے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں کھاتہ کھلنے سے مطمئن ہے ۔ سینا نے سوال کیا کہ اگر کھاتہ کھولنا ہی واحد مقصد تھا تو پھر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت پوری بی جے پی قیادت نے وہاں ڈیرا کیوں ڈالا تھا؟ کیرالا کی طرف پلٹتے ہوئے پارٹی نے نشاندہی کی کہ بائیں بازو اور کانگریس کے باری باری اقتدار حاصل کرنے کی روایت جاری رہی اور بی جے پی صرف کھاتہ کھول سکی۔ شیو سینا نے طنزیہ کہا کہ واضح طور پر بی جے پی کے لئے محض کھاتہ کھولنا ہی اچھے دن کے برابر ہے ۔ ٹامل ناڈو میں جیہ للیتا126نشستیں حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر برقرار رہنے پر کامیاب ہوئیں لیکن انہیں92سالہ ایم کروناندھی کی ڈی ایم کے سے چیلنج کا سامنا کرناپڑا جو32سیٹوں سے بڑھ کر105نشستوں پر پہنچ گئی۔ لہذا ان چاروں ریاستوں میں مودی کا جادو نہیں چلا حالاں کہ بہار کی شکست کے بعد آسام کی فتح نے مرہم کا کام ضرور کیا۔ شیو سینا نے پھر دہرایا کہ اسمبلی انتخابی نتائج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ قومی سیاسی جماعتیں علاقائی جماعتوں کے مقبول قائدین کو کبھی شکست نہیں دے سکتیں ۔ ہم تمام فاتحین کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

expected Election results of the five states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں