ہندوستان کے مسلمان اسلامک اسٹیٹ کے مخالف - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-25

ہندوستان کے مسلمان اسلامک اسٹیٹ کے مخالف - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ مسلمان آئی ایس کے مخالف ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے ای ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی میں چوکسی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی مسلمان آئی ایس کے مخالف ہیں ۔ وہ ہندوستان میں نہیں پنپ سکتے کیونکہ مسلمان انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اسے پکڑ لیاجائے گا اور ہندوستان واپس لایاجائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ داؤد ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور اسے پکڑنے کے لئے بین الاقوامی ایجنسیوں کی مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ داؤد کے خلاف تمام متعلقہ دستاویزات پاکستان کو دئیے جاچکے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک کی داخلی سلامتی مستحکم ہوئی ہے اور دہشت گردی، نکسل ازم اور ماؤ ازم پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری رپورٹس ان کے اس دعویٰ کو حق بجانب ٹھہراتی ہیں ۔ پٹھان کوٹ حملہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں کو 2جنوری کو کئے گئے حملہ کاجواب دینے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس بتدریج عوام کے اعتماد سے محروم ہوتی جارہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں کانگریس ا پنے سیاسی اثر ورسوخ سے محروم ہوجائے گی۔ کانگریس میں سر جری کی ضرورت سے متعلق سوال پر سنگھ نے کہا کہ یہ ان کا داخلی معاملہ ہے اور کانگریس کو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

فوج کو کارروائی کی کھلی چھوٹ: پاریکر
نئی دہلی
پی ٹی آئی
نریندر مودی حکومت میں مسلح افواج کے حوصلہ بلند ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ سرحد کی دوسری جانب سے حملہ کیا جاتا ہے تو فوج کو جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ جواب دینے کی فوجی کمانڈر کو اجازت دی گئی ہے ۔ وزیر دفاع نے دوردرشن کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہماری حکومت نے مسلح افواج کے حوصلوں کو کامیابی سے بڑھاوا دیا ہے ۔ چند سال قبل فوج کے حوصلے پست تھے ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مسلح افواج کو بھرپور تائید دے رہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں