تلنگانہ میں 9 جولائی کو EAMCET-2 کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-26

تلنگانہ میں 9 جولائی کو EAMCET-2 کا انعقاد

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
جاریہ سال ریاستی حکومتوں کو میڈیکل انٹرنس( نیٹ) سے آزاد رکھنے کے لئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی جانب سے کل آرڈیننس کی اجرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ ریاست میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور دیگر میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لئے اپنا ذاتی علیحدہ تحریری امتحان منعقد کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے طلبہ کے مفاد کے لئے ایمسٹ۔2منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس، میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور دیگر میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لئے ایمسٹ۔2منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اجلاس تلنگانہ کے وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت راجیشور تیواری، چیر مین ہائیر ایجوکیشن پاپی ریڈی ، کالوجی ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، ڈاکٹر کرونا کرریڈی اور ایمسٹ کے کنوینر رامنا راؤ شریک تھے ۔ ان عہدیداروں نے ایمسٹ2کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس اور دیگر میڈیکل کورسس میں داخلوں کے لئے ایمسٹ کا اعلامیہ28مئی کو جاری کیاجائے گا۔؛امید وار ، یکم تا7جون ، آن لائن کے ذریعہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔2تا7جولائی ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ایمسٹ۔2کا امتحان9جولائی کو دس بجے دن تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ ایس سی اور ایس ٹی امید واروں کے لئے درخواست کی فیس250روپے عام امید واروں کے لئے فی کس پانچ سو روپے ادا کرنا ہوگا ۔ 7جون تک فارمس داخل نہ کرنے والے امید واروں کو جرمانہ فیس کا لزوم رہے گا ۔14جون تک لیٹ فیس کے طور پر500روپے وصول کئے جائیں گے ۔21جون تک تاخیر کی فیس ایک ہزار روپے28جون تک پانچ ہزار اور6جولائی تک تاخیر کی فیس دس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔ جوابات کی کلید(key) 9جولائی کی شام جاری کردی جائے گی اور نتائج کا اعلان14جولائی کو کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے صحافیوں کو یہ بات کہی۔

Telangana Eamcet 2 on July 9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں