مسعود اظہر معاملہ - بیجنگ ہندوستان سے قریبی ربط میں رہا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-20

مسعود اظہر معاملہ - بیجنگ ہندوستان سے قریبی ربط میں رہا ہے

بیجنگ
پی ٹی آٗی
چین نے آج کہا کہ وہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے لئے ہندوستان کی کاوشوں میں اس سے قریبی ربط میں رہا ہے جیسا کہ چین نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی اپیل پر ہندوستان کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے باہمی تعاون کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے علاوہ تمام دیگر ممالک نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے حد درجہ خواہش ظاہر کی ہے ۔ ہونگ، مکرجی کے ان ریمارک پر اظہار خیال کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر چین دہشت گردی کے خلاف مقابلہ میں ہندوستان کا ساتھ دیتا ہے تب اس سے کافی اثر پڑے گا۔ ہونگ کے مطابق جہاں تک دہشت گردی سے مقابلہ کا تعلق ہے ، ہند۔ چین اتفاق رائے اہمیت رکھتی ہے اور یہ دونوں ہی ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے ۔ مکرجی کے انٹر ویو سے متعلق ایک سوال پر ہونگ نے کہا کہ چین مخالف دہشت گردی معاملہ پر ہندوستان کے ساتھ تال میل اور کمیونیکیشن بڑھانے کا خواہاں ہے اور علاقائی امن و استحکام کی برقراری کے لئے مشترکہ جدو جہد کے لئے تیار ہے ۔ مکرجی نے24اور27مئی کے درمیان اپنے مجوزہ دو روزہ دورہ چین سے قبل کہا تھا کہ دونوں ممالک بہت بڑے ملک ہیں اور ہمہ تہذیب علامتیں ہیں ، اگر دونوں متحد ہوجاتے ہیں تب دہشت گردی کے خلاف لڑائی پوری طاقت سے لڑی جاسکتی ہے جب کہ مجھے یقین ہے کہ اس کا بہت زبردست اثر پڑے گا۔

China is in close contact with India on Azhar Masood's UN ban issue, say Chinese officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں