مشہور ایپل کمپنی کے حیدرآباد دفتر کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-20

مشہور ایپل کمپنی کے حیدرآباد دفتر کا افتتاح

Apple-Opens-Development-Office-in-Hyderabad
حیدرآباد
آئی اے این ایس
ٹکنالوجی کی مشہور کمپنی ایپل نے حیدرآباد میں آج اپنے نئے دفتر کا آغاز کیا جس کے ذریعہ ایپل کے پراڈکٹس جیسے آئی فون، آئی پیاڈ، میک اور اپیل واچ کے فروغ پر توجہ دی جائے گی ۔ اس کے ذریعہ4000ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک جو ممبئی سے حیدرآباد پہنچے نے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں ناک رام گوڑہ کے ویوراک کامپلکس میں دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کک نے کہا کہ ایپل کمپنی نے دنیا میں بہترین پراڈکٹس اور خدمات کی تیاری پر توجہ دی ہے ۔ ہم حیدرآباد میں نئے دفتر کے آغاز پر پرجوش ہیں جس سے میاپ ڈیولپمنٹ پر توجہ دی جاسکے گی۔ یہاں کے عوام کی صلاحیت ناقابل قیاس ہے اور ہم ہمارے تعلقات کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ مزید یونیورسٹیوں اور پارٹنرس پر غور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کے لئے ایپل نے پراڈکٹس تیار کئے ہیں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اپیل کمپنی نے حیدرآباد کا انتخاب کیا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوسکے گے ۔ چیف منسٹر نے کک کو ریاست کی نئی صنعتی پالیسی سے واقف کروایا اور اسے دنیا کی بہترین پالیسی قرار دیا۔ دفتر کے افتتاح سے پہلے کک نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ، انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری جیش رنجن اور دوسروں سے ملاقات کی ۔

Apple Opens Development Office in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں