مسلمانوں کی حب الوطنی پر شبہ سب سے بڑا جرم - منی شنکر ایئر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-04

مسلمانوں کی حب الوطنی پر شبہ سب سے بڑا جرم - منی شنکر ایئر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے آج سوال کیا ہے کہ آیا مسلمانوں سے یہ کہنے سے بڑا کیا جرم ہوسکتا ہے کہ کیا وہ ملک کے وفادار ہیں یا نہیں جنہوں نے تقسیم کے دوران ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک پروگرام کے دوران جمہوری ہندوستان میں ہندوستانی مسلمان کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی فعال روایات کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستان کے بغیر اسلام کے بارے میں نہیں سوچا جاسکتا اور اسلام کے بغیر ہندوستان کے بارے میں نہیں سوچا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس تعلق کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ قوم دشمن ہیں ۔ مسلمانوں کو اس ملک کو چھوڑنے کا موقع ملا تھا لیکن ایک بڑی تعداد یہی رہ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلمانوں سے یہ کہنے سے بڑا کیا جرم ہوسکتا ہے کہ کیا وہ وفادار ہیں جنہوں نے ملک میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا جو ان کی وفاداری کا امتحان لینے پر زور دیتے ہیں ۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ سبھاش چندر بوس نے جو فوج قائم کی تھی اس کا نام آزاد ہند فوج تھا، سوتیندر بھارت سینا نہیں ۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پراشانت بھوشن نے بھی کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ اس پروگرام میں خطاب کیا اور منی شنکر ایئر کے خیالا ت کو دہراتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کا مطلب بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانا نہیں ہے۔ بھوشن نے کہا کہ جب مسلمانوں نے ہندوستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تو کیا انہوں نے اس ملک سے اپنی وفاداری کو ثابت نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگایا جائے ، اس کا یہ مطلب ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے تعلق سے حساس بنا جائے ۔ منی شنکر ایئر نے کہا کہ آج ملک کو در پیش مسائل کے لئے آزادی سے پہلے پیش آنے والے واقعات کو ذمہ دار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم بتا سکتے ہیں کہ2036ء میں کیا ہوگا۔ اگر نہیں تو یہ کہنا کتنا منصفانہ ہے کہ1920یا1930کی دہائی میں پیش آنے والے واقعات1947ء میں یا آج ملک کو در پیش مسائل کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور تمام شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے اور ہمیں ایک ملک کی حیثیت سے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ۔ سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہندو توا کی اصطلاح ساورکر نے ایجاد کی جو خود کو ایک بے دین بتاتا تھا ۔ اس کا ہندو ازم سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ گاندھی اور نہرو اس کے خیالات کو ماننے کے لئے تیار نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کیمطابق ہندوستان میں ہندووں کی اکثریت ہے ۔ لیکن یہی اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی رہتی ہے ۔ بھوشن نے کہا کہ مسلمانوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے مذہبی قدامت پسندی سے دور رہنا چاہئے اور تعلیم ان کی حالت زار کو ختم کرسکتی ہے۔

Mani Shankar Aiyar raises the matter of Muslims subjected to loyalty test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں