کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لیجانے کا تیقن - وزیر اعظم مودی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-20

کشمیر کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لیجانے کا تیقن - وزیر اعظم مودی کا خطاب

کاٹرا( جموں و کشمیر)
پی ٹی آئی
نئی حکومت کے قیام سے بعد سے اپنے پہلے دورہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے آج اٹل بہاری واجپائی کو یاد کیا اور کہا کہ انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت وہ راستہ ہوگا جس پر چل کر ریاست ترقی کرے گی اور محبوبہ مفتی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا وعدہ کیا ۔ مودی نے کہا کہ مرکز، جموں و کشمیر کی تقدیر بدلنے ، عوام کی خواہشات کی تکمیل کرنے اور اسے نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا اٹل بہاری واجپائی کا زبردست اعتماد تھا ، بہت کم قائدین کو ایسا احترا م ملتا ہے ۔ وہ کہا کرتے تھے کہ انسانیت ، کشمیریت اور جمہوریت، جموں و کشمیر کی ترقی کی کلید ہے ۔ ہمیں ان ستونوں کے ذریعہ ریاست کو نئی بلندیوں پر لیجانا ہے۔ مودی نے اسپورٹس اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی جی کے خواب کو سب کا ساتھ سب کا وکاس ، کے رنگوں سے پورا کرن اہوگا ۔ ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہمیں ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ مودی نے کہا کہ وہ (واجپائی) کہا کرتے تھے کہ اگر ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں تو جموں و کشمیر کو ترقی کے راستہ پر لے کر چلنا ہوگا۔حکومت ہند، ریاستی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ، قدم بہ قدم، تیز گامی سے آگے بڑھے گی تاکہ جموں و کشمیر کی تقدیر کو بدلا جاسکے اور ریاستی عوام کی خواہشات اور امنگوں کی تکمیل ہوسکے ۔ مودی نے جنہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے بھی خطاب کیا اور ایک ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا بھی افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم نے یہ کہتے ہوئے چیف منسٹر کی زبردست ستائش کی کہ انہیں توقع ہے کہ نوجوان اور توانائی سے بھرپور قیادت والی نئی حکومت کی تشکیل ریاست بھر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبوبہ جی موسم کے بارے میں بات نہیں کرتیں بلکہ وہ ہمیشہ پلوں، سڑکوں اور ترقی کی بات کرتی ہیں۔ جب قیادت ترقی کے بارے میں اتنا عزم مصمم رکھتی ہو تو ترقی ناگزیر ہوجاتی ہے ۔ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کے بارے میں سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے خوابوں کا تذکرہ رکتے ہوئے مودی نے کہا کہ مرحوم پی ڈی پی قائدکو نہ صرف ترقی کی فکر تھی بلکہ وہ جموں وسری نگر کے درمیان فاصلہ کم کرنا چاہتے تھے۔ ان کے ذہن میں جموں و کشمیر کو ایک ایسا مقام بنانے کا نقشہ تھا جو پورے ملک کے لئے مثالی ہوگا ۔ انہوںنے مرحوم قائد کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

India is scaling new heights of progress: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں