فسادی ہجوم کا ہر فرد جرم کا خاطی - گجرات ہائی کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-20

فسادی ہجوم کا ہر فرد جرم کا خاطی - گجرات ہائی کورٹ

احمدآباد
پی ٹی آئی
گجرات ہائی کورٹ نے رولنگ دی ہے کہ فساد برپا کرنے والے ہجوم میں شامل ہر شخص اس جرم کا خاطی ہے۔ عدالت نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق کیسس سے بے حد احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسٹس کے ایس جاویری اور جسٹس جی بی شاہ نے11فروری کے اپنے احکام میں یہ بات کہی ۔ ان احکام کو حال ہی میں ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ عدالت نے2003ء کے فرقہ وارانہ فسادات کے ایک کیس میں سات مجرموں کی سزائے موت کو دس سالہ قید با مشقت میں تبدیل کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ عدالت نے مزید کہا کہ قانون میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص غیر قانونی اجتماع کے جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو ایسے اجتماع میں شامل ہر شخص اس جرم کا خاطی ہے۔ ہر رکن کے غیر قانونی اجتماع مصرحہ طور پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ۔ جب کہ ملزمین کا اس اجتماع میں شامل ہونا ثابت کردیاجائے ۔ عدالت نے سات افراد کی درخواست کے سماعت کے بعد یہ احکام صادر کیے، جنہوں نے2006ء میں ایک تحت کی عدالت کے احکام کو چیلنج کیا تھا ، جس نے انہیں قتل ، ڈکیتی اور فساد برپا کرنے کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔7نومبر2003ء کو تقریبا1500افراد کا ایک ہجوم شہر کے شاہ عالم علاقہ میں اکٹھا ہوا تھا ، جہاں انہوں نے مکیش پنچل نامی ایک شخص کو قتل کردیا تھا، جس کی نعش شہر کی چنڈولا جھیل سے دستیاب ہوئی تھی ۔ انہوں نے دیگر راہ گیروں پر بھی حملہ کیا تھا اور انہیں لوٹا تھا۔ تحت کی عدالت نے سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔17مارچ2006ء کو اس فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

All in a riot mob equally guilty, Gujarat high court rules

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں