آتشبازی پر پابندی عائد کرنے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-11

آتشبازی پر پابندی عائد کرنے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ

کوچی
پی ٹی آئی
کیرالا کے ایک مندر میں پیش آئے بھیانک حادثہ کے پیش نظر انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے ہلاکت خیز آتشبازی کے مظاہرہ پر امتناع عائد کرنے کی درخواست کے ساتھ کیرالا ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں تہواروں اور سیاسی پروگراموں کے موقع پر زبردست آتشبازی ایک عام بات ہے ۔ آئی ایم اے کے کیرالا یونٹ کے صدر ڈاکٹر اے وی جیہ کرشنن نے کہا کہ ان کی تروننتا پورم شاخ کے صدر ڈاکٹر آر سی سری کمار ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست داخل کریں گے اور تہواروں اور دیگر مواقع پر انتہائی بلند صوتی آلودگی کا سبب بننے والی آتشبازی پر امتناع عائد کرنے کی خواہش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کا احساس ہے کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے عدالتی مداخلت ہی واحد راستہ ہے۔ مندر میں پیش آئے اس واقعہ سے متاثر ہوکر ہماری ترواننتا پورم شاخ نے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کافیصلہ کیا ہے ۔ آئی ایم اے کیرالا کے سابق نائب صدر ابراہام اور گھیز نے کہا کہ مندروں اور دیگر مذہبی مقامات میں بلند صوتی آلودگی والی آتشبازی سے سماعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس کے علاوہ ذیابطیس اور استھما جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ منادر اور دیگر مذہبی مقامات پر کی جانے والی آتشبازی کا مشاہدہ کرنے ہر سال ہزارہا افراد جمع ہوتے ہیں اور وہ صحت کو لاحق اندیشوں سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ ہم عوام میں بھی شعور پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

IMA to move HC seeking ban on fireworks display

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں