کنہیا کے خلاف درخواست کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-01

کنہیا کے خلاف درخواست کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے ملک سے بغاوت کے الزام میں گرفتارجواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو) طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار، عمر خالد اور ایس آر گیلانی سمیت تمام ملزمان کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی پر سماعت سے آج انکار کردیا ۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے عرضی گزار ونیت ڈھانڈا سے کہا کہ پہلے وہ اٹارنی جنرل کی منظوری لے کر آئیں۔ اس کے بعد ہی عرضی پر سماعت کی جائے گی ۔ عدالت نے کہا تو ہین عدالت کی عرضی پر سماعت کے لئے اٹارنی جنرل کی اجازت ضروری ہے اور قانون بھی یہی کہتا ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے قصوروار افضل گرو کی پھانسی کو عدالتی قتل کہنا عدالت کی توہین ہے ۔ عرضی میں کہاگیا ہے کہ جو پروگرام ہوا تھا اس میں پرچے تقسیم کئے گئے تھے کہ افضل کی موت عدالتی قتل ہے اور نعرے بھی لگائے گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج ہی افضل کے قاتل ہوں ، جب کہ عدالت عظمی نے افضل کے معاملہ میں تمام فریقوں کی دلیلیں سننے اور ثبوتوں کی بنیاد پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں