تلنگانہ کے لیے مرکزی بجٹ - وزیراعلیٰ کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-01

تلنگانہ کے لیے مرکزی بجٹ - وزیراعلیٰ کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں سال 2016-17 کے لئے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ 2016-17 میں مرکزی حکومت کو حاصل ہونے والے محصولات میں ریاست آندھرا پردیش کے لئے24,637.36کروڑ اور ریاست تلنگانہ کے لئے13,955.35کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش میں پولا ورم پراجکٹ کے لئے100کروڑ روپے، وجیے واڑہ میٹروریل پراجکٹ کے لئے 100کروڑ ، ٹریپل آئی ٹی کے لئے بیس کروڑ روپے ، تروپتی آئی آئی ٹی کے لئے چالیس کروڑ روپے ، وشاکھا پٹنم آئی آئی ایم کے لئے تیس کروڑ ، تاڈیے پلی گوڑم، آین آئی ٹی کے لئے چالیس کروڑ ، وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کے لئے1678کروڑ ، وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ کے لئے231.61کروڑ اور کیندرودیالیہ کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس طرح ریاست تلنگانہ میں ٹرائیبل یونیورسٹی کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندر شیکھر راؤ نے آج عندیہ دیا کہ تیسرا سالانہ ریاستی بجٹ1.25لاکھ کروڑ روپے تا1.30لاکھ کروڑ روپے ہوسکتا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے دفتر کے باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے سینئر وزیر ای۔ راجندر مشیر بی آر ریڈی ، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجو شرما، پرنسپل سکریٹری ، نرسنگ راؤ ، رام کرشنا راؤ ، نوین متل ، بی پی اچاریہ اور دوسروں کے ساتھ اجلاس میں مرکزی بجٹ کے ریاستی ترقیاتی پروگرام پر اثرات کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے گرانٹس وسائل ، محاصل فنڈنگ اور اسکیمات کے تعلق سے عہدیداروں کو ہدایت دیں ۔ اور تجزیہ کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے فلاحی اقدامات آبپاشی،برقی، صحت، تعلیم اور روڈ ڈیولپمنٹ کے درکار فنڈس کی طرف بھی مبذول کروائی اور کہا کہ ریاستی حکومت میں گزشتہ دو برس کے دوران کئی ترقیاتی اقدامات کئے ہیں اور دوسروں کے لئے بھی قابل تقلید بھی بن گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں