تلنگانہ میں ٹیچرس اور جونئر لکچرارس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-03

تلنگانہ میں ٹیچرس اور جونئر لکچرارس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ کے فینانس سکریٹری این شیوا شنکر نے ریاست بھر میں70مائنا ریٹی ریسڈنشیل اسکولس کے قیام کی انتظامی منظوری دی ہے ۔ یہ اسکولس ، تلنگانہ مائنا ریٹیز ریسڈنشیل انسٹیٹیوشنس سوسائٹی کے تحت قائم کئے جائیں گے ۔ پرنسپل سکریٹری نے محکمہ اقلیتی بہبود میں1960جائیدادوں پر تقررات کی بھی منظوری دی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان ریسیڈنشیل اسکولس میں280آوٹ سورسیس سرویس حاصل کرنے کی بھی اجازت دی ہے ۔ ان منظورہ جائیدادوں پر اندرون تین سال تقررات کئے جائیں گے ۔ سال2016-17کے دوران 70پرنسپالس کی جائیدادیں پر کی جائیں گی ۔ سال2017-18میں جونیر لکچررس کی 490جائیدادوں پر تقررات کیے جائیں گے ۔ سال2017-18میں420کے منجملہ280پی جی ٹی ٹیچرس کے تقررات کئے جائیں گے جب کہ مابقی جائیدادوں پر آئندہ سال تقررات ہوں گے ۔ ان اسکولس کے لئے ٹی جی ٹی کی جملہ560جائیدادیں منظور کی گئی ہیں ۔ ان میں350جائیدادوں پر جاریہ سال تقررات ہوں گے ۔ مابقی210ٹی جی ٹی جائیدادوں پر آئندہ سال تقررات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولس میں پی ای ٹی ، لائبریرین، اسٹاف نرسس، کرافٹ ٹیچرس اور سینئر اسسٹنٹس جملہ70عملہ کا تقرر کیاجائے گا۔ آفس سب آرڈینٹ کی70جائیدادوں پر جاریہ سال اور لیاب انٹڈرس کی70جائیدادوں پر آئندہ سال تقررات ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال2016میں جونیر اسسٹنٹس کی70جائیدادوں پر آوٹ سورسیس کی اساس پر تقررات ہوں گے جب کہ مزید70جائیدادیں آئندہ سال پر کی جائیں گی ۔ حکومت نے علیحدہ احکام جاری کرتے ہوئے محکمہ بہبود کے تحت ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کے دفتر میں45جائیدادیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ ان میں35جائیدادوں پر آوٹ سورسیس کی اساس پر تقررات ہوں گے۔ یہ تقررات دفتر ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیر اور اضلاع کے مائنا ریٹی کے دفاتر میں ہوں گے ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر اور ڈپٹی ڈائرکٹر کی جائیدادیں ، ترقی دیتے ہوئے پر کی جائیں گی ۔ اس طرح ترقی کے ذریعہ اسسٹنٹ ڈائرکٹرس کی تین جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ جب کہ ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر اور سروئیر کی دو جائیدادوں پر ڈیپوٹیشن دیاجائے گا۔ ترقی دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کی دو جائیدادیں پر کی جائیں گی ۔ ایک اکاؤنٹس آفیسر کے عہدہ پر ڈیپوٹیشن دیاجائے گا۔ اس طرح سینئر اور جونیر اکاؤنٹنٹ آفیسرس کی جائیدادوں پر ڈیپوٹیشن دیاجائے گا۔10سینئر اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر محکمہ ریونیو کی جانب سے ڈیپوٹیشن کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی۔

70 minority residential schools to come up in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں