اسٹنگ آپریشن مودی اور امیت شاہ کی سازش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-27

اسٹنگ آپریشن مودی اور امیت شاہ کی سازش

دہرہ دون
یو این آئی
کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی کی جانب سے تیار کردہ اسٹنگ آپریشن کی سی ڈی کو پرزور اندازی میں مسترد کرتے ہوئے اتر کھنڈ کے چیف منسٹر ہریش راوت نے آج کہا ہے کہ یہ بی جے پی قیادت کی گہری سازش ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سازش کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے اپنی قیامگاہ پر عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حریفوں نے ان کی منتخبہ حکومت کو گرانے کی ہر گندی ترکیب آزمانے کے بعد اب یہ آخری ترکیب آزما رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انہیں بلیک میل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے سی ڈی میں اپنی آواز سے متعلق مخصوص سوالات کا جواب نہیں دیا، جو کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی نے آج دہلی میں تقسیم کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کی اکہ اتر کھنڈ جیسی چھوٹی ریاست میں بعض ارکان اسمبلی اور صحافی ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور بی جے پی کے بڑے کھلاڑی بھی اس کھیل کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغی ارکان اسمبلی نے صرف اقتدار اور پیسے کی ہوس میں ایسے حربے اختیار کئے ہیں اور اس کوشش میں انہوں ن سیاسی شائستگی کی تمام حدود کو عبور کرلیا ہے ۔ انہوںنے سی ڈی کے بارے میں کہا کہ عوام کو اس صحافی کے پس منظر کے بارے میں معلوم ہے، جس کا نام اس سی ڈی کی گشت کے سلسلہ میں سامنے آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو یہ جاننا چاہئے کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص کس طرح راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔قبل ازیں آئی اے این ایس کے بموجب اتر کھنڈ کے باغی کانگریس ارکان اسمبلی نے آج یہاں چیف منسٹر ہریش راوت کا ایک اسٹنگ ویڈیو جاری کیا اور الزام عائد کیا کہ وہ اپنی حکومت کو بچانے سودے بازی میں ملوث ہورہے ہیں ۔ کانگریس کے باغی رکن اسمبلی ہرک سنگھ راوت نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نو باغی ارکان اسمبلی اور دیگر بی جے پی ارکان اسمبلی کو رشوت دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ باغی ارکان اسمبلی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہں ۔ اسپیکر گووند سنگھ کنجوال نے کانگریس کے نو باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں26مارچ تک اس بات کا جواب دینے کی ہدایت دی تھی کہ پارٹی کا ڈسپلن توڑنے اور اپوزیشن بی جے پی کے ساتھ صف بندی پر کیوں نہ انہیں ایوان کی رکنیت سے نااہل قرار دیاجائے ۔ باغی ارکان اسمبلی میں شامل ہرک سنگھ راوت نے کہا کہ چیف منسٹر، کانگریس کے نو باغی اورکان اور بی جے پی کے چند دیگر ارکان اسمبلی کو رشوت دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حکومت اتر کھنڈ، ارکان اسمبلی کی سودے بازی میں ملوثث رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت ہند کو اپنی سیکوریٹی کے بارے میں تشویش سے واقف کرادیا ہے ، کیوں کہ ہمیں دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ وہ ہمارے لئے انتظامات کریں۔ ہم نے گورنر سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مافیاؤں کی ایسی بد عنوان حکومت کو فوری برطرف کردیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں