ہند بنگلہ دیش سرحد کو مکمل بند کردینے کا وعدہ - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-26

ہند بنگلہ دیش سرحد کو مکمل بند کردینے کا وعدہ - ارون جیٹلی

گوہاٹی
یو این آئی، پی ٹی آئی
مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے آج آسام کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا دستاویز بصیرت جاری کیا۔ مسٹر جیٹلی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ریاست کی ناکام کانگریس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا تاریخی موقع ہے ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا، یہ اس بات کا ویژن ڈاکو منٹ ہے کہ آسام کے لئے2016سے2025تک کا کیا روڈ میاپ ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ آسام میں126اسمبلی سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 4اپریل کو اور دوسرے مرحلے کی11اپریل کو ہوگی ۔ پی ٹی آئی کے بموجب بی جے پی نے آسام میں غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بڑا انتخابی موضوع بناتے ہوئے آج یہ وعدہ کیا کہ آج اپنے ویژن ڈاکو منٹ میں یہ وعدہ کیا کہ ہند۔ بنگلہ دیش سرحد کے بند کردئیے جانے کو یقینی بنایاجائے گا۔ پارٹی نے چیف منسٹر ترون گوگوئی پر در اندازی کی حوصلہ افزائی کرنے اور آبادی کی ہیئت میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے گوگوئی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کانگریس کئی دہوں سے یہی کام کررہی ہے ۔ بی جے پی کے آسام ویژن ڈاکو منٹ میں یہ وعدہ کیاگیا کہ اگر پارٹی بر سر اقتدار آتی ہے تو ایسی صورت میں ریاست میں ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کو مکمل طور پر بند کردینے کے لئے مرکز سے قریبی رابطہ کے ساتھ کام کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ عوام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ صنعتوں، کاروبار ، چھوٹے اور اوسط درجہ کے انٹر پرائزس یا دیگر کوئی اور ایجنسی کے خلاف اگر وہ در اندازوں کو روزگار دیتی ہیں تو سخت کارورائی کی جائے گی۔ کانگریس کے اس الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے ریاست کو فنڈ میں کمی کی گئی ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ آسام2011-2015کے مقابلہ میں2016-2020میں148فیصد مزید حاصل کرے گا۔ انہوں نے ریاست حکومت سے کہا کہ وہ عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں ۔ ایک ناکام حکومت اپنی ناکامیوں کے لئے بہانے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Will seal Indo-Bangla border to stop infiltration: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں