بنگلہ دیش کو برقی سپلائی - وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-24

بنگلہ دیش کو برقی سپلائی - وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں افتتاح

اگرتلہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تریپورہ پلاٹنا سے بنگلہ دیش کے لئے100 میگا واٹ برقی سپلائی کا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ افتتاح کیا۔ اسی دوران بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دس جی بی انٹر نیٹ بیند ووٹھ ہندوستان کے لیے فراہم کی ۔ یہ تمام پروگرام بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ منعقد ہوا ۔ مودی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے اس دور میں دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور یہ اہمیت کا دن ہے کہ دونوں ممالک ترقی کی راہون کو فروغ دے رہے ہٰں ۔ حسینہ نے کہا کہ برقی کی سربراہی اور انٹر نیٹ بینڈ ووٹھ کی فراہمی کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ۔ بنگلہ دیش اپنا قومی دن26مارچ کو منائے گا ۔ میں بنگلہ دیش کے بابائے قوم کو بصد احترام خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ۔ دونوں ممالک کے درمیان بنگلہ بندھو کے دور میں اچھے روابط کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ وہ بنگلہ بندھو یعنی شیخ مجیب الرحمن کا حوالہ دے رہی تھی۔وہ بنگلہ دیش کے بانی قائد اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد تھے ۔ مودی نے بتایا کہ تھرڈ انٹر نیشنل انٹر نیٹ گیٹ وے کے آغاز سے8شمال مشرقی ریاستوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش ہندوستان، نیپال اور بھوٹان نے اپنے سڑک رابطوں کو قابل لحاظ طور پر فروغ دیا ہے ۔ اب ہندوستان اور بنگلہ دیش پانی کے ذریعہ، زمینی کمیونیکشن اور فضائی رابطہ کے ذریعہ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہولی کا تہوار شروع ہوچکا ہے اور دونوں کو نئے رنگوں سے رنگا جائے گا ۔ مودی نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ورلڈ ٹوئنٹی20کے لئے مبارکباد دی ۔ حسینہ نے اپنی تقریر میں کہا ہم 1971ء میں تحریک آزادی کے دوران ہندوستان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ برقی سپلائی پر انہوں نے کہا کہ2012ء میں تریپورہ کے لئے ان کے دورہ کے دوران انہوں نے ریاست کے تلا کنا پراجکٹ سے برقی حاصل کرنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ حسینہ نے کہا کہ ان کے ملک کو ہندوستان سے500میگا واٹ برقی مل رہی ہے اور دونوں ممالک نے سڑکوں ، ریلویز اور برقی میں تعاون کے ذریعہ قابل لحاظ طور پر ترقی کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی اور تریپورہ کے چیف منسٹر مانک سرکار کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی دعوت پر سرکار نے بھی اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی ۔ انٹر نیٹ کے انٹر نیشنل گیٹ وے کے رسمی افتتاح کے بعد تریپورہ ، ممبئی اور چینائی کے بعد اس طرح کا گیٹ وے رکھنے والی تیسری ریاست بن گئی ہے ۔ ٹیلی کام منسٹر روی شنکر پرساد نے13جولائی2015ء کو اگر تلہ میں پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، جس کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں میں ٹیلی کام سرویسس کو مستحکم کرنا ہے ۔ پراجکٹ کے تحت براڈ بیانڈ رابطہ کے لئے بین الاقوامی گیٹ وے اگر تلہ میں قائم کیا گیا ہے ، جس میں بنگلہ دیش کے ذریعہ رابطہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بی ایس این ایل اور بنگلہ دیش سب میرین کیبل کمپنی لمٹیڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ پراجکٹ کی لاگت19.1کروڑ روپے ہے اور آپریشن کے سالانہ اخراجات تقریبا7.2کروڑ روپے ہیں۔10جی بی بینڈ وتھ کو14جی بی تک توسیع دی جاسکتی ہے ۔ برقی کے ایک یونٹ کی قیمت5.5روپے رکھی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈھاکہ میں9جنوری کو تریپورہ کے وزیر برقی مانک ڈے اور بنگلہ دیش کے مملکتی وزیر برقی نصیر الحامد کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔ پاور گرڈ کارپوریشن نے47کلو میٹر طویل400کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سوریہ مانی نگر پاور گرڈ سے بنگلہ دیش کو ملا کر نصب کیے ہیں ۔ پلانٹا ضلع گومتی پر726میگا واٹ کا گیس پر مبنی تھرمل پاور پراجکٹ اواین جی سی تریپورہ پاور کمپنی کی جانب سے چلایاجاتا ہے ۔

India supplies electricity to Bangladesh, gets Internet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں