ہندوستان میرے دل میں بستا ہے - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-03

ہندوستان میرے دل میں بستا ہے - بان کیمون

نیویارک
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے بتایا کہ میرے دل میں ہندوستان بستا ہے اور اسے ایک خاص مقام ھاصل ہے ۔ انہوں نے ماضی کی یادوں کو دہراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے دانستہ طور پر اپنی سفارتکاری زندگی کا آغاز ہندوستان سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لہذا تعیناتی کے لئے میں نے نئی دہلی کا انتخاب کیا جو میرے لئے اہم اور غیر معمولی تجربہ تھا۔What I Gained From choosing the rocky Roadکے زیر عنوان ایک مقالہ میں انہوں نے تحریر کیا کہ جنوبی کوریا میں سفارتکاری میں گریجویشن کرنے کے بعد انہیں کسی بھی ملک میں تقرر کے انتخاب کی آزادی دی گئی ۔ ایک جونیر سطح کے سفارتکار کی حیثیت سے میں نے نئی دہلی کا انتخاب کیا کہ یہ ایک اہم اور غیر معمولی تقرر تھا۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ نئی دہلی میں جنوبی کوریا کا ایک چھوٹا سا سفارتخانہ تھا جہاں کام کر انبار تھا اور فرصت کا لمحہ نصیب نہ ہوتا تھا۔ میرے لئے یہ موقع انتہائی سنہرا اور ناقابل تقابل تھا ۔ یہاں مجھے نئی چیالنجز در پیش رہتے اور نئی جہتیں تلاش کرنی پڑتیں۔ میرے بعض ساتھی بڑے بڑے ممالک کے وسیع و عریض شہروں میں تعینات تھے تاہم پالیسی مسائل حل کرنے کے مواقع انہیں کم نصیب تھے ۔ اس کے سبب سے سفارتکاری میں میری دلچسپیوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ انہوں نے اپنی سر گرمیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید تحریر کیا کہ مجھ پر مختصر تحریر کرنے کے علاوہ تجزیہ نگاری اور عہدیداروں سے ملاقات اور ارتباط کی ذمہ داریاں بھی عائد تھیں ۔ اس طرح انہیں اپنی حاصل تعلیم کو عملی تجربہ میں ڈھالنے کا موقع ملا۔ رفتہ رفتہ اس خطہ میں میری دلچسپیاں بڑھنے لگیں لہذا ہندوستان اور پورے ایشیاء کو میرے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔

دریں اثناء واشنگٹن سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ نے بتایا کہ ہندوستان ، تیز تر ترقی پذیر معیشتوں میں شامل ہے اور چین کی معیشت میں نمو سست رفتار ہے جس کے سبب ہندوستان کو ایپیک کی رکنیت حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں ۔ کیون رڈ نے انڈیا زفیو چران ایشیائ: دی ایپیک ایر چینیوٹی( ایشیاء میں ہندوستان کا مستقبل۔ ایپیک کی رکنیت کا موقع) سے موسوم رپورٹ کی اجرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپیک میں ہندوستان کی رکنیت کے لئے حالات فی الحال انتہائی سازگار ہیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران اسے یہ موقع حاصل نہیں تھا ۔ ایشیاء پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے یہ رپورٹ جاری کی۔ ایشیا پیسفک اکنامک کو آپریشن(ایپیک) میں اب رکنیت عارضی طور پر معطل نہیں رہی لہذا ہر سال نئے ارکان کو شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال امید واروں میں کئی لاطینی امریکی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں ۔ جاریہ سال کے آخری سہ ماہی کے دوران پیرو میں ایپیک کا ایک اجلاس مقرر ہے اور اوباما انتظامیہ ہندوستان کی امید واری کی تائید کرسکتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایپیک کے اہم اور کلیدی ارکان امریکہ، جاپان اور روس نے شمولیت سے متعلق ہندوستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایپیک، ایشیائ، پیسیفک خطہ کو متحد کرنے میں پیش پیش ہے جس کے لئے تجارتی سہولتوں ، غیر محاصل رکاوٹوں میں کمی اور عالمی سلسلہ قدر کے ذریعہ ہم حصول مقصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

India has a very special place in my heart: Ban Ki-moon, UN Secretary General

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں