مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کی فراہمی پر آندھرا حکومت کاربند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کی فراہمی پر آندھرا حکومت کاربند

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ سال2014-15میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد حکومت کو16,079 کروڑ روپے کا خسارہ بجٹ ملا تھا ، تاہم انقلابی اقدامات کے باعث حکومت نے سال2015-16ء کے دوران گھریلو پیداوار کی شرح10,99فیصد کو حاصل کرلیا ہے جب کہ قومی پیداوار کی شرح7.6فیصد مقرر کی گئی ہے۔ گورنر نرسمہن نے آج اے پی اسمبلی کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ایک حصہ میں خشک سالی کے حالات کے باوجود شعبہ زراعت میں نمو کی شرح8.40 فیصد درج کی جاچکی ہے جب کہ انڈسٹری اور سرویس سیکٹر میں ترقی کی شرح بالترتیب11.13فیصد اور11.39فیصد درج ہوئی ہے ۔ پہلی بار فی کس آمدنی کی شرح1.07لاکھ روپے کو چھولیا گیا ہے ۔ اور آئندہ مالیاتی سال کے دوران ترقی کی شرح15فیصد کے حصول کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔ ان کی حکومت سال2020ء تک آندھرا پردیش کو ملک کی بہترین تین ریاستوں میں کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی اور سال2029ء تک اے پی کو ملک کی نمبر ون ریاست اور2050تک دنیا کی نمبرون ریاست بنانے کی سعی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی کودنیا کا معیاری شہر بنایاجائے گا۔ گورنر نرسمہن نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ان کی حکومت مسلمانوں کی بہبود اور ان کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی ۔ مسلمانوں کی بہبود کے لئے کئی اسکیمات جیسے دکان، مکان، روشنی، دلہن، اور شادی خانہ کو روبہ عمل لائے گی۔ کڑپہ اور وجئے واڑہ میں حج ہاؤز تعمیر کئے جائیں گے۔ کرنول میں اردو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے اور آئندہ تعلیمی سال سے کلاسس کے آغاز کی مساعی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت، مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی کے کاز پر قائم رہے گی ۔ اور سپریم کورٹ میں زیر التوامسلم تحفظات کیس کی کامیاب پیروی کے لئے ماہرین قانون کی خدمات حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں اور خواتین کی بہبود میری حکومت کا اولین ایجنڈہ ہے اور ان کی بہبود کے لئے سب پلان کو صد فیصد روبہ عمل لائے گی ۔ گورنر نے کہا کہ میری حکومت طلبہ کی بہبود کے لئے کام کرتی رہے گی۔ حکومت ، طلبہ کو سالانہ بجائے ماہانہ اسکالر شپس کی رقم ادا کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ہاسٹلوں میں طلبہ کی حاضری پر رکھنے اور جوابدہی کے احساس کو فروغ دینے کے لئے بائیو میٹرک ، نظام کو متعارف کرائی گئی ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے مزید کہا کہ ان کی حکومت شعبہ صحت کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے ۔ این ٹی آر ویدیا سیوا کے تحت ہر خاندان کو2.50لاکھ روپے کا ہیلت انشورنس پہلے سے ہی فراہم کررہی ہے ۔ سرکاری دواخانوں میں ڈیاگنواسٹکس کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ تلی بڈا اسکیم کے تحت میٹر ینٹی سے مربوط سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ مرکزی حکومت نے ریاست کو ایمس ہاسپٹل کی منظوری دی ہے ۔ جس کا سنگ بنیاد منگل گیری میں رکھا گیا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ ان کی حکومت تعلیم کو ترقی کی کلید مانتی ہے ۔ میری حکومت شعبہ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی۔ سرواشکھشا ابھیان، راشٹریہ مدھیا میکا سکھشا ابھیان کے تحت سرکاری اسکولس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اولین توجہ مرکوز کرتی رہے گی ۔ ریاست بھر کے سرکاری اسکولس میں مرحلہ وار اساس پر ڈیجیٹل کلاسس کا آغاز کیاجائے گا۔ سال2019-20ء تک ریاست کو ناخواندگی سے پاک کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔ اعلی تعلیم کے شعبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کو سات پریمر نیشنل انسٹیٹیوشنس کی منظوری دی ہے جس میں سے پہلے ہی پانچ ادارے شروع ہوچکے ہیں۔ منریگا کے تحت حکومت نے مواضعات میں داخلی سمنٹ سڑکوں کی تعمیر کابیڑا اٹھائی ہے ۔2704کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کرے ۔ گورنر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت، ہرپنچایت ، ہر بلدیہ اور ہر ایک مکان کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے عہد پر کاربند رہے گی۔

Andhra Pradesh govt firm on 4% Muslims quota

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں