ہندوستان اور بنگلہ دیش ترقی امن اور خوشحالی کے پارٹنر - بی جے پی جنرل سکریٹری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-06

ہندوستان اور بنگلہ دیش ترقی امن اور خوشحالی کے پارٹنر - بی جے پی جنرل سکریٹری

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور بنگلہ دیش ترقی، امن اور خوشحالی میں پارٹنرس ہیں اور دونوں ممالک کو امید آگے بڑھنے کے لئے متحدہ طور پر کام کرنا چاہئے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حالانکہ ہندوستان ایک بڑا ملک ہے لیکن وہ اس کے خصوصی پڑوسی کا بڑا بھائی نہیں ہے۔ گزشتہ چار دہوں میں میں سوچتا ہوں کہ آپ کو یہ احساس ہوگیا ہوگا کہ حالانکہ ہمارا ملک بڑا ہے ہم بڑے بھائی نہیں ہیں ۔ پڑوسی کا مطلب حریف نہیں بلکہ پارٹنر ہے ۔ ہم پارٹنرس ہیں، ہم ترقی امن اور خوشحالی میں پارٹنرس ہیں ۔ مادھو نے جو بی جے پی سے وابستہ تھنک ٹینک انڈیا فاؤنڈیشن کے ایک ڈائرکٹر بھی ہین کل رات نیو پیراڈم کے بنیادی قواعد کے عنوان پر فرینڈس آف بنگلہ دیش کے زیر اہتما م ساتویں ہند۔ بنگلہ دیش مذاکرات کے افتتاح کے دوران یہ بات کہی ۔ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک بنگلہ دیش ، ہندوستان نے انتہائی بہتر دستور مدون کیا ہے ۔ مادھو نے کہا کہ ہم کو دستور کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی زیر قیادت حکومت کی مسلسل تائید کا بھی وعدہ کیا اور ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے ان کی قیادت کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقہ سے انہوں نے بنگلہ دیش کی جمہوریت کا تحفظ کیاہے وہ یقینا قابل تعریف ہے ۔

India, Bangladesh partners in progress and peace: BJP general secretary Ram Madhav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں