آرٹ آف لیونگ پانچ کروڑ کی کو رقم ادا کرنے تین ہفتوں کی مہلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

آرٹ آف لیونگ پانچ کروڑ کی کو رقم ادا کرنے تین ہفتوں کی مہلت

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
نیشنل گرین ٹریبونل( این جی ٹی) نے سری سری روی شنکر کی جانب سے 5کروڑ روپے جرمانہ کی ادائیگی نہ کرنے سے متعلق ریمارکس پر سخت اعتراض کیا ہے ۔ این جی ٹی نے سری سری روی شنکر کی جانب سے دریائے جمنا کے کنارے سہ روزہ ثقافتی فیسٹیول کے انعقاد کے لئے پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن اس جرمانہ کی ادائیگی کے لئے مزید وقت دیا گیا ۔ روی شنکر نے اس سہ روزہ پروگرام کے انعقاد کے لئے پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے پر کہا تھا کہ وہ جرمانہ نہیں ادا کریں گے اس کے بجائے اگر جیل بھی جانا پڑے تو جائیں گے ۔ اس پر ٹریبونل نے کہا کہ اگر اس طرح کی رتبہ کا حامل ایسے بیانات جاری کرتا ہے تو اس سے قانون کی حکمرانی پر ضرب لگتی ہے ۔ اگر کوئی ٹریبونل کی شبیہ بگاڑتا ہے تو اس پر قانون اپنا کام کرے گا۔ تاہم این جی آئی نے روی شنکر کی تنظیم آرٹ آف لیونگ کی اس درخوست کو قبول کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن ایک خیراتی ادارہ ہے ، اور اس کے لئے یہ بہت مشکل ہے کہ پانچ کروڑ روپے جیسی بڑی رقم کم وقت اکٹھا کی جائے ۔ فاؤنڈیشن سے کہا کہ وہ پچیس لاکھ روپے فورا ادا کرے ناکامی کی صورت پر مرکز کی جانب سے سے فراہم کردہ ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ کو ضبط کرلیاجائے گا۔ این جی ٹی کی بنچ جس کی قیادت اس کے صدر نشین جسٹس سواتنتر کمار کررہے تھے نے واضح کیا کہ فاؤنڈیشن کو پانچ کروڑ روپے ادا کرنے کا لزوم کو ماحولیاتی معاوضہ تصور کیاجائے گانہ کے جرمانہ سمجھاجائے گا۔ بنچ نے کہا کہ ٹریبونل، اے او ایل کو اس تقریب کے انعقاد کے لئے مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے فراہم کردہ ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈز کو اس صورت میں قرق کرلے گا کہ اگر فاؤنڈیشن نے پچیس لاکھ روپے فوری ادا نہ کرے ۔ تاہم ٹریبونل نے فاؤنڈیشن کو مزید4.75کروڑ روپے ادا کرنے کے لئے تین ہفتوں کا وقت دیا۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب دریائے جمنا کے کنارے متنازعہ پروگرام آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سری سری روی شنکر پر ستائش کی بارش کے ساتھ شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روی شنکر نے ہندوستان کو دنیا سے متعارف کرایا ہے تاہم مودی نے اس پروگرام کے اطراف گھومنے والے ماحولیاتی تنازعہ کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔ تین روزہ ثقافتی پ روگرام میں ہزارہا افراد نے شرکت کی جن میں کئی ممالک کے وفود بھی شامل ہیں ۔ ان غیر ملکیوں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ اپنے ثقافتی ورثہ پر فخر کریں ۔ اس سلسلہ میں روی شنکر کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے روی شنکر نے کہا کہ ہندوستان اس ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے جس کی دنیا کو تلاش ہے ۔ ہم اس ضرورت کو پوری کرسکتے ہیں ۔ لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنی ثقافت پر فخر کریں ۔ اگرہم نے اس نے کی دہائی دینی شروع کی تو دنیا کی اس کی طرف کیسے دیکھے گی ۔ مودی نے پروگرام کے مقام پر تین گھنٹے گزارے لیکن اپنی مختصر تقریر میں اس تنازعہ کا کوئی حوالہ نہیں دیا جس میں ماحولیات کے جہد کار روی شنکر کے آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن پر دریا کی تہہ کو بھاری بھرکم اسٹرکچر نصب کرتے ہوئے تباہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ اس پروگرام مین لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔ پروگرام پر جاری تنازعہ کی وجہ سے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اتوار کو اس کے اختتامی سیشن میں شرکت سے خود کو دور کرلیا۔

AOL gets 3 weeks to pay Rs. 5 cr. environmental compensation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں