آدھار بل لوک سبھا میں منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

آدھار بل لوک سبھا میں منظور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا میں آج آدھاربل کو منظوری دے دی گئی۔ جس سے سرکاری سبسیڈیز اور فوائد کو منتقل کرنے کے لئے خصوصی شناختی نمبر کو قانونی تائید حاصل ہوگئی ہے ۔ اسے رقمی بل کے طور پر منظور کیا گیا ۔ اپوزیشن کے اعتراضات کو مسترد کردیا گیا ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بتایا کہ اس سے ہزاروں کروڑ روپیوں کی بچت ہوگی ۔ انہوں نے بل کو اسٹانڈنگ کمیٹی کے حوالے کرنے اپوزیشن کے مطالبہ کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے اپوزیشن کے ان خدشات کا ازالہ کیا کہ اس سے ایک شخص کی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ آدھار کو اجتماعی نگرانی اور نسلی صفائے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ راجیہ سبھا میں ووٹنگ سے گریز کے لئے بل کو رقمی بل میں تبدیل کرنے کانگریس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈھار صحیح تشریح میں ایک رقمی بل ہے ۔ حکومت کو راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے ریاستوں کو اپنے وسائل کو مستحق افراد میں تقسیم کرنے اور غیر مستحقین کو وسائل حاصل کرنے سے روکنے کے لئے اختیار حاصل ہوگا ۔ اس کا اثر مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر ہوگا جس سے ہزاروں کروڑ روپیوں کی بچت ہوگی ۔ اس بل کو ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا۔

Aadhar Bill passed in Lok Sabha, Opposition fears 'surveillance'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں