جلال آباد میں ہندوستانی قونصل خانہ پر خود کش حملہ - 9 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-03

جلال آباد میں ہندوستانی قونصل خانہ پر خود کش حملہ - 9 ہلاک

جلال آباد، نئی دہلی
پی ٹی آئی
افغانستان کے شہر جلال آباد کے ہندوستانی قونصل خانہ پر اج بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں بشمول خود کش بمباروں ںے حملہ کردیا۔ نئی دہلی میں وزارت امور خارجہ نے بتایا کہ مشن میں تمام ہندوستانی محفوظ ہیں اور حملہ کرنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ افغان پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ وزارت امور خارجہ نے مزید بتایا کہ لڑائی کے دوران ایک اے این پی آفیسر ہلاک ہوا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے نئی دہلی میں بتایا کہ ایک خود کش بم بردار نے مشن کی گیٹ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دوسرے نے کار کے ساتھ خو د کو دھماکے سے اڑا لیا اس کار کے ذریعہ سے دہشت گرد پہونچے تھے ۔ افغان سیکوریٹی جوانوں نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملہ میں کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ وزارت کو حملہ کی ابتدائی اطلاعات اور افغان فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی ۔ ہندوستانی سیکوریٹی ذرائع نے حملے کے مقام سے ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں8شہری ہلاک ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریبا دو گھنٹوں کی بندوقوں کی لڑائی کے دوران1320کے بشمول بم اور گرینیڈ دھماکے ہوئے ۔ ابتداء میں انڈو،تبتن بارڈر پولیس نے حملہ کا مقابلہ کیا بعد میں افغان سیکوریٹی جوان شامل ہوئے ۔ صوبہ کے پولیس سربراہ فضل احمد شرزاد کے مطابق ایک خود کش بمبردار نے قونصل خانہ کے سامنے کی گیٹ کی جانب اپنی دھماکو اشیاء اڑالیا تاکہ دیگر حملہ آوروں کے لئے راستہ ہموار کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ نصف گھنٹہ کی جھڑپوں کے بعد چار حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا اس حملہ میں19شہری زخمی ہوئے جن کو ہسپتال میں شریک کیا گیا ۔ جلال آباد ، صوبہ ننگر ہار کا دارالحکومت ہے اور اکثر یہ طالبان عسکریت پسندوں کا نشانہ بنتے رہتا ہے ۔ آج کے حملہ کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ڈرامائی حملہ دوپہر کے وقت اس وقت ہوا جب ایک خود کش بمبار قونصل خانہ کی گیٹ کے سامنے آیا اور اپنے جسم سے لپٹی دھماکو اشیاء سے خود کو اڑا لیا ۔ اس پر وہاں تعینات گارڈس اور شہری سکتے میں آگئے۔ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی۔جس میں دو شہری اور ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگئے ۔ سیکوریٹی فورسس اپنی بکتربند گاڑیوں میں فوری وہاں پہونچ گئے اور زبردست لڑائی چھڑ گئی اس علاقہ میں پاکستان اور ایران کے قونصل خانہ بھی واقع ہیں ۔ شہری یہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ قونصل خانہ کے قریب ایک دکاندار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس نے زبردست دھماکہ کے بعد جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی لوگوں کو زمین پر زخمی حالت میں دیکھا۔ جلال آباد میں ہندوستانی قونصل خانہ پر یہ چوتھا دہشت گرد حملہ تھا۔2007اور2013ء میں دو مرتبہ ہینڈ گریننیڈس سے اس پر حملہ کیا گیا تھا ۔ یہ حملہ تین خود کش بمباروں نے کیا تھا۔ 2015میں افغان سیکوریٹی فورسس نے ایسے ہی ایک حملہ کو ناکام بنادیا تھا ۔ دو ماہ قبل مزار شریف میں ہندوستانی مشن پر بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ25گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا اور مشن کی عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کرنے والے تمام حملہ آوروں کو افغان فورسس نے ہلاک کردیا ۔ اس کے فوری بعد جنوری میں اسلامک اسٹیٹ جہادیوں نے جلال آباد کے قریب واقع پاکستانی قونصل خانہ پر تباہ کن بندوقوں اور بموں سے حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

9 killed in attack on Indian mission in Afghanistan; Karzai blames Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں