بےحیائی کے حوالے سے گوا کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے - وزیراعلیٰ گوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-10

بےحیائی کے حوالے سے گوا کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے - وزیراعلیٰ گوا

پاناجی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر لکشمی کانت پارسیکر کا کہنا ہے کہ ریاست کے بارے میں غلط فہمیوں کے لئے گوا کے عوام کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایاجانا چاہئے ۔ انہو ںنے زور دے کر کہا کہ بکنی یا دیگر مختصر لباس میں ساحلوں پر نظر آنے والے لوگ مقامی عوام نہیں بلکہ سیاح ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاح یہاں آتے ہیں وہ اپنے دیگر ساتھی سیاحوں کو دیکھتے ہیں اور غلط فہمی کے ساتھ واپس ہوتے ہیں ۔ آپ کسی گو ون( گوا کا باشندہ) کو سڑکوں پر نشہ میں دھت نہیں پائیں گے اور نہ کسی مقامی لڑکی کو بکنی میں د یکھیں گے ۔ پارسیکر نے کل یہاں پی ٹی آئی ایمپلائز یونین کی فیڈریشن کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جن لوگوں کو مختصر لباسوں میں دیکھتے ہیں وہ بیرونی شہری ہوتے ہیں ۔ بکنی پہنے ہوئے یا مختصر لباس پہنے ہوئے لوگ گوون نہیں ہوتے ، وہ سیاح ہوتے ہیں۔ پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکھبیر سنگ بادل کے ایک حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گوا ایک ایسا مقام ہے جہاں با آسانی منشیات خریدی جاسکتی ہیں ، پارسیکر نے کہا کہ ریاست کے ساحلوں پر منشیات کی فروخت بھی حکومت کے لئے باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عوام مختلف زاویوں سے گوا کی شبیہ کو پیش کرتے ہیں ۔ اس ملک میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جن کا یہ ماننا ہے کہ گوا کے عوام صبح سویرے شراب پینا شروع کردیتے ہیں اور رات میں بستر پر جانے تک اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ پارسیکر نے کہا ایک اور غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ خواتین مختصر لباس پہنتی ہیں اور ساحلوں پر بغیر کپڑوں کے نظر آتی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بادل جیسے لوگوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے، جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ گوا کی ساحلوں پر منشیات باآسانی دستیاب ہوتی ہیں ۔ میں گوا میں ان(بادل) کی میزبانی کرنے تیار ہوں ۔ ان سے کہیں کہ وہ وقت نکالیں اور گھوم پھر کر دیکھیں تاکہ ریاست کے بارے میں صحیح تاثر قائم کرسکیں ۔ گوا کی شبیہ ، بادل کے خیالات سے مختلف ہے ۔ پارسیکر نے کہا کہ گوا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ریاست ہے اور یہاں کے عوام میں مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔

When in Goa blame the tourist: CM faults visitors in bikinis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں