وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا آج سے دو روزہ دورہ قطر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-10

وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا آج سے دو روزہ دورہ قطر

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کل سے قطر کے دورہ پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ قائدین کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کی راہ ہموار کریں گے ۔ بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات کے علاوہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا بھی شامل ہے ۔ وہ اپ نے دورہ قطر کے موقع پر گیس سے متعلق کئی بلین ڈالرس کے معاہدہ پر دستخط بھی کریں گے جس کے بعد وہ وہاں کے دوسرے قائدین سے بھی دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ نواز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد رہے گا ۔ ان کا یہ دورہ جو کہ کل سے شرو ع ہورہا ہے دو دن پر مشتمل رہے گا ۔ وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ سرکاری طور پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف دورہ قطر کے موقع پر مختلف امور پر وہاں کے قائدین اور عہدیداروں سے بھی بات چیت کریں گے اس کے علاوہ در آمدات ، برآمدات کے مسئلہ پر بھی وہ قائدین اور حکام سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ توقع ہے کہ ان کے دورہ کے موقع پر کئی امور پر معاہدات ہوں گے اور یادداشت معاہدات پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔ صحت، تعلیم اور تحقیق کے علاوہ دوسرے امور کے تعلق سے بھی یادداشت مفاہمت پر وہ وہاں کے قائدین کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ سرکاری طور پر یہ جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

Pak PM Nawaz leaves for Qatar on two-day official visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں