آئی اے این ایس
کانگریس پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی قائد آنند شرما پر ہفتہ کی شام جے این یو میں منعقدہ ایک احتجاجی پروگرام میں حملہ کرنے کی مذمت کی ہے ۔ پارٹی نے ادعا کیا ہے کہ ان پر اے بی وی پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہندوستان کی جمہوریت کا ایک سیاہ دن ہے ، جب کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما پر پ بلک میں ایک تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ۔ جے این یو کیمپس میں ہوا یہ حملہ حکومت کے دفاعی اے بی وی یپ کے غنڈوں نے کیا ہے ۔ ہم سخت الفاظ میں اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں ۔ آنند پر مبینہ طور پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں منعقدہ احتجاجی جلسہ کے دوران اس وقت حملہ کیا گیا جب کہ وہ وہاں سے روانہ ہورہے تھے ۔ یہ احتجاجی جلسہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری اور جمعہ کو کیمپس پر کے خلاف تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی کی غندہ گردی بی جے پی اور مودی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتی ہے، جو طلباء کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں ۔ اس طرح شہریوں کے حقوق کو سلب کیاجارہا ہے ۔کانگریس اور بائیں بازو کے قائدین جس میں راہول گاندھی اور اجئے ماکن، سی پی آئی کے ڈی راجا ، سی پی ایم کے سیتا رام یچوری اور سی پی آئی ایم ایل قائئد کو یتا کرشنن نے جے این یو کیمپس کا دورہ کیا ، تاکہ طلباء تنظیموں کی جانب سے منعقدہ مہم( جو جے این یو کے ساتھ کھڑے رہو، جے این یو او رقوم کو بچاؤ) سے اظہار یگانگت کیاجاسکے ۔ اس پروگرام کا اہتمام طلبا تنظیموں کے علاوہ ٹیچرس یونین ، جے این یو کے موجودہ اور اپوزیشن کے راجیہ سبھا ارکان کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ بعد میں سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو نے بھی شمولیت اختیار کی ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کانگریس جے این یو کیمپس میں9فروری کو مٹھی بھر افراد کی جانب سے مخالف ہند نعرے بلند کرنے کی مذمت کرتی ہے ۔ اس نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی کے مختلف قائدین جے این یو کی بطور مخالف قوم شبیہ کو مسخ کررہے ہیں ۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ بی جے پی حکومت نے جے این یو ہاسٹلس میں پولیس کو روانہ کیا، تاکہ وہ ہر روم کی تلاشی لے ۔ اس موقع پر خاتون طلباء کے رومس میں مرد پولیس ملازمین بھی گھس گئے ، تاہم دہلی پولیس کے چیف بی ایس بسی نے اس کی تردید کی ۔
Anand Sharma Attacked by ABVP 'Goons' in JNU, Alleges Congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں