مالی سال 2016 کے عام بجٹ کی آج پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-29

مالی سال 2016 کے عام بجٹ کی آج پیشکشی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر فینانس ارون جیٹلی پیر کے دن آئندہ مالی سال کے لئے ہندوستان کا قومی بجٹ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اہم سوال یہ ہے کہ آیا ان کی بجٹ تجاویز عام شہریوں بالخصوص انفرادی ٹیکس دہندوں کا مالی بوجھ کم کریں گی ، جمعہ کو پیش معاشی سروے میں پہلے ہی کہہ دیا گیا ہے کہ توقعات کا از سر نو تعین کرنا ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیر فینانس ارون جیٹلی کو زرعی شعبہ اور صنعت کی ضروریات میں توازن برقرا رکھنے بڑا کٹھن مرحلہ در پیش ہے۔ وہ کل اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے والے ہیں جو چیالنج سے پر ہوگا کیونکہ وہ اونچی شرح ترقی کے حصول کے لئے وسال اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ انکم ٹیکس کے محاذ پر بجٹ میں شائد جوں کا توں موقف برقرار رہے تاہم سلابس میں کچھ تبدیلیاں استثنیٰ کے ساتھ ہوسکتی ہیں ۔ ملک میں ناکافی بارش نے پہلے ہی کافی دباؤ بڑھادیا ہے کہ وزیر فینانس سماجی اسکیموں پر زیادہ رقومات خرچ کریں ۔ اسی کے ساتھ انہیں بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی تیز تر اصلاحات کا تیقن دیتے ہوئے راضی کرنا ہے۔ ان کی مشکلات بڑی ہوئی ہیں۔ عالمی معیشت کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے ایجنڈہ میں سرمایہ کاری کا احیاء شامل ہوگا۔ امکا ن کے کہ جیٹلی گزشتہ برس کے اپنے وعدہ کو پورا کریں گے جن میں کارپوریٹ ٹیکس کو دھیرے دھیرے گھٹانا شامل ہے ۔
پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کل میرا امتحان ہے۔ انہوں نے کل پارلیمنٹ میں عام بجٹ کی پیشکشی کے مد نظر یہ بات کہی ۔ انہوں نے مانا کہ بعض اوقات انہیں بھی ٹینشن ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل125کروڑ عوام ان کا امتحان لیں گے۔اور وہ اس تعلق سے پر اعتماد ہیں ۔

Union Budget 2016-17

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں