کسان سال 2022 تک آمدنی دگنی کر سکتے ہیں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-29

کسان سال 2022 تک آمدنی دگنی کر سکتے ہیں - وزیراعظم مودی

بریلی
یو این آئی
اتر پردیش اسمبلی کے سال2017ء میں انتخابات کے پیش نظر کسان رائے دہندوں کی اکثریت والی ریاست میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے موافق کسان اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرکز کی جانب سے شروع کردہ اختراعی پروگراموں کے ذریعہ سال2022ء تک کسانوں کی آمدنی دگنی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس وقت جب ہندوستان اپ نی75ویں یوم آزادی منار ہا ہوگا سال2022ء تک کسانون کی آمدنی دگنی ہوجائے ۔ اتر پردیش کے علاقہ فتح گنج کے ربر فیکٹری کے میدان پر اپنی نوعیت کی چوتھی کسان سوابھیمان ریالی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے کسانوں کے روبرو بہت زیادہ چیلنج ہیں لیکن یہ چیلنجوں کو ایک قرار داد کے ذریعہ مواقعوں میں تبدیل کیاجاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسے پورا کرنا کوئی مشکل نہیں ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ14اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ایک ای پلیٹ فارم شروع کیاجائے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کسان اپنی پیداوار کو مسابقتی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں ۔ اس نئے ای۔ پلیٹ فارم کے ذریعہ کسان اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرتے ہوئے اپنی آمدنی کو دگنا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں فصل بیمہ سے متعلق وزیر راعظم کراپس انشورنس مینجمنٹ میں اپنے آپ کو درج کروائیں ۔ مودی نے کہا کہ کسانوں کو اپنی زرعی اراضی کے بہتر انتظام کی ضرورت ہے جس سے وہ اپنی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فصل بیمہ اسکیم کے زریعہ کسی بھی قسم کے قدرتی آفات سے بچا جاسکتا ہے ۔ اور اب اس کے لئے90فیصد پریمئر کو مرکزی حکومت کی طرف سے دیاجارہا ہے ۔ اور فصل نقصانات پر معاوضہ کو اندرون14یوم ادا کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پرادیش کے کسانوں کو گزشتہ سال غیر موسمی بارش سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یہاں کسی پر تنقید کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ ریاستی حکومتوں پر زور دینے آئے ہیں کہ وہ کسانوں کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو منصوبے بنائے ہٰں اگر ان کو لاگو کرنے کی کوشش کریں تو میرا خواب پورا ہوسکتا ہے اور کسان کی قسمت پلٹ سکتی ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کسان اننداتا ہیں۔ اگر عہد کرلیں کہ2022ء تک کسان کی آمدنی دوگنی کردینی ہے تو یہ مشکل کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کا نام کبھی بھی زراعت کے سب سے اونچے علاقوں میں نہیں تھا۔ زراعت کا ذکر آتے ہی پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش کا نام سب سے پہلے آتا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے عہد کیا اور زراعت کو ترجیح دی ۔ انہوں نے اس کے لئے منصوبہ بندی کی، قطرہ قطرہ پانی کاا ستعمال کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ تین سال سے مسلسل مدھیہ پردیش زراعت میں نمبر ایک پر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں سے منسلک منصوبوں کو لاگو کرنے سے کسانوں کے ساتھ ہی ملک کی تصویر بدل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی تین شعبوں ، زراعت پیداور اور خدمات پر مشتمل ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بہتر ہوگا کہ اگر ہر شعبہ ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے مساوی ایک تہائی حصہ سے تعاون کریں ۔ اسی طرح زرعی اراضی کو بھی تین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتا ہے ۔ جیسا کہ اصل زمین کو روایتی کھیتی باڑی کے لئے اور زائد آمدنی کے حصول کے لئے اراضی کے باڑھ پر تعمیر اتی لکڑی کے درخت اگانا اور افزائش مویشیاں کے ذریعہ ڈیری ڈیولپمنٹ کے کام کیاجاسکتا ہے ۔

PM Modi: Target to double farmers' income by 2022

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں